عمارت نظرِ آتش، بروقت بچاؤ کارروائی سے ایک معذور استاد بسلامت بازیاب
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ کے علاقہ پتمہال پلماڑ میں بدھ کے روز شام کے وقت مدرسہ اسرار العلوم میں ہولناک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دو منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے بچاؤ کاروائی عمل میں لائی اور مدرسہ میں موجود طلباء و مدرسین کو ترجیحی بنیادوں پر بازیاب کیا جن میں ایک مدرس جسمانی طور معذور ہیں۔
اس دوران پولیس پوسٹ پلماڑ پتمہال سے پولیس ٹیم، پولیس تھانہ کشتواڑ سے ایس ایچ او کشتواڑ انسپکٹر فردوس احمد، انڈین آرمی، فائر و ایمرجنسی سروس کے ملازمین و مقامی این جی اوز کے رضاکاران بھی موقع کی طرف روانہ ہوئے۔ علاقہ پتمہال پلماڑ ضلع ہیڈکوارٹر سے کافی دور واقع ہے جس کے سبب بچاؤ کارروائی ٹیموں کو موقع پر پہنچنے میں کافی وقت لگا اور مدرسہ اسرار العلوام دیکھتے ہی دیکھتے نظرِ آتش ہوا۔ مدرسہ اسرار العوام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کی بروقت بچاؤ کارروائی سے مدرسہ میں موجود طلباء و مدرسین کو بسلامت بازیاب کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مدرسہ اسرار العوام کی دو منزلہ عمارت مکمل طور پر خاکستر ہوئی۔ انہوں نے عوام الناس سے مالی معاونت کی اپیل کی تاکہ مدرسہ اسرار العوام کو ازسرِ جو تعمیر کیا جائے اور طلباء کا تدریسی سلسلہ متاثر نہ ہو۔ صاحب ثروت افراد مدرسہ اسرار العوام کے درج ذیل اکاؤنٹ کے ذریعے مالی معاونت کر کے کارِ خیر کا حصہ بنیں۔
Account name:- Madrasa Asrar ul uloom
Account no. :- 0765040100001392
IFSC Code: JAKA0PALMAR