عصمت دری کیس میں نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج

0
0

مورینا، 12 اگست (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع مورینامیں پولیس نے عصمت دری معاملے میں ایک ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جورہ تھانہ پولیس نے تین سال بعد آج نوعمر لڑکی کی رپورٹ پر ایک نوجوان کے خلاف اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ جورہ قصبہ کے ڈاکخانہ روڈ کی رہنے والی ایک نوعمر لڑکی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ دسمبر 2021 میں وکرم پورہ کے رہنے والے دھیرج کشواہا نے اسے لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فحش تصاویر کھینچیں۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا