ریاض ملک
منڈی؍؍انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر کے سابقہ نائیب صدر اور معروف صحافی عشرت حسین بٹ کے والد نسبتی کے انتقال پر منڈی کی صحافی برادری نے اظہار تعزیت کیاہے۔ انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر کے اولین نائب صدر عشرت حسین بٹ کے والد نسبتی ممتاز وضح رہے عشرت حسین بٹ کے والد نسبتی مختصر علالت کے بعد جمعرات کو اس دار فانی سے رحلت کرکے خالق حقیقی سے جاملے۔ جن کو پونچھ میں سپردخاک کیاگیا۔ اس موقع پر متعدد سماجی سیاسی لوگوں کے ساتھ ساتھ منڈی کے صحافیوں جن میں محمد ریاض ملک ، اعجازالحق بخاری ،ظہیر عباس شاہ،عرفان مغل، وسیم حیدری، طارق شیخ ،توصیف رضا،ودیگران نے بٹ کے والد نسبتی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔اور مرحوم کی مغفرت اور بخشش کی دعاکی گئی۔ اور جملہ لواحقین بالخصوص عشرت بٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے اور دعا کی کہ اللہ رب کریم مرحوم کو آپنی ۔جوار رحمت میں بہترئن جگہ عطا فرمائے۔اور درجات میں بلندیاں نصیب فرمائے۔ جملہ پسماندگان کو صبروجمیل کر آجر عظیم عطافرمائے۔