کالی کٹ مرکز الثقافہ میں عالمی عربک ڈے پرسیمنارکا انعقاد،وکاتب عربک میڈیا کلکٹیو کاافتتاح کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
ملک کی عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافۃ میں اردو اسٹوڈینس آرگنائزیشن کے زیراہمتام عالمی یوم عربک ڈے پر ایک روزہ یوم عربی سیمنار کا انعقاد عمل میں آیا ۔جس میں اراکین جامعہ ،اساتذہ اور طلبہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔پروگرام کا افتتاح مولانا فاضل ثقافی نے کیا ۔عالمی یوم عربک ڈے پر کلیدی خطاب کرتے ہوئے مولانا عمر علی ثقافی نے کہاکہ عربی زبان کا فروغ نہایت ہی ضروری ہے ۔ عربی زبان ،ملائکہ ،انبیاء اور قرآن کی ہے ۔ اسلامی کتابوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ عربی زبان میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام کی روشنی جیسے جیسے دنیا میں پھیلتی چلی گئی ویسے ویسے عربی زبان دنیا بھر میں عام ہوتی چلی گئی ۔مولانا عمر علی ثقافی نے کہاکہ عربی زبان کو مسلمانوں کی مذہبی زبان کا درجہ حاصل ہے ۔ اس موقع پر جامعہ کے طلبہ محمد اویس رضا،محمدشعیب رضا،محمدشمس العارفین ،محمد کفیل رضا نے اپنا تحقیقی وتنقدیدی مقالہ پیش کیا ۔علاوزہ ازیں جامعہ کی جانب سے تیار کردہ فروغ عربی زبان کے لئے گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے کاتب عربک کالیکٹیو میڈیا پروگرام کا افتتاح کیا ۔جس کے تحت عربی میگزین ،عربی چینل ،بروڈکاسٹنگ،سرٹیفیکٹ کورس اورتربیتی پروگرام شامل ہے ۔اس کا مقصد بین الاقوامی علمی،اور ادبی تبادلہ خیال،ملبار کے ورثے کی نشریات سمیت ہندوستان کا عالمی مطالعہ عربی زبان وادب کا فروغ وارتقا شامل ہے ۔میگزین آن لائن ،آف لائن دونوں صورت میں دستیاب ہوگی ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے اغراض ومقاصد پر جامع روشنی ڈالی۔تقریب میں مولانا عبید اللہ ثقافی ،آصف نورانی،یاسر نوارنی ودیگر معززین شریک رہے ۔