ضلع پونچھ کے گاﺅں اسلام آباد میں ایک مستحق کی کروائی شادی
سید نیاز شاہ
پونچھ // عثمانِ غنی ویلفیئر ٹرسٹ جموں و کشمیر پونچھ کی جانب سے ضرورت مندوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلہ میں ٹرسٹ کی جانب سے ضلع پونچھ کے گاﺅں اسلام آباد کی ایک مستحق کی شادی کے موقع پر انہیں 5000 روپے نقدی ودیگر ضرورت کا سامان دیا گیا ۔اس ضمن میںٹرسٹ کے چیئرمین الحاج خلیل احمد و نائب چیئرمین چوہدری خلیل احمد نے بتایا کہ یہ ٹرسٹ حضرت عثمانِ غنیؓ کے نام سے منسوب ہے جسکے بنانے کے مقاصد میں غرباءکی امداد، سماج میں پھیلی برائیوں کا صد باب تلاشنا ،بے روزگار وںکی مدد کرنا، بیماروں و ناداروں کے گھریلوں اخراجات اٹھانا وغیرہ شامل ہیں ۔اسی مناسبت سے جہاں ہم مختلف جگہوں پر کیمپ لگا کر ضرورت مندوں میں امدادی سامان تقسیم کرتے ہیں وہیں اجتماعی و انفرادی امداد کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے ۔ہم تمام اہلِ سروت حضرات سے پرخلوص گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس ٹرسٹ کا خوب بڑھ چڑھ کر ساتھ دیں ہمارے زکوٰة کے اکاﺅنٹ یا جنرل اکاﺅنٹ میں آپ سبھی حضرات اپنے عطیات ڈال سکتے ہیں ہم تمام انسانیت سے مخلصانہ اپیل و گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس ٹرسٹ کے ممبر بنیں ۔اس سلسلہ میں حنیفہ بی اور جلال دین نے کہا کہ ہم عثمانِ غنی ویلفیئر ٹرسٹ کے مشکور و ممنون ہیں کہ انہوں نے ہماری مدد کی اور اس بچی کی شادی میں آسانی پیدا ہوئی۔ اس موقع پرصدر دین دیوان، امریش کمار ،حافظ مظفر ،ذوالفقار احمد قریشی و دیگر ان موجود تھے جنہوں نے اس غریب شخص کی بیٹی کی شادی میں اسکی مدد کر کے اظہارِ مسرت کیا اور عوام الناس سے ٹرسٹ کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔