لورن کے ایک غریب گھرانے کو خوشیاں دیکر عوام سے لیا داد تحسین
ظہیر عباس
منڈی//عثمانِ غنی ویلفیئر ٹرسٹ ایک غیر سیاسی وغیر سرکاری تنظیم ہے جو ضلع پونچھ میں اپنا فلاحی و رفاعی کام جاری رکھے ہوئے ہیں – ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی خلیل احمد نے زرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کا مقصد سماجی میں غریب و نادار لوگوں کی مدد کرنا کسی بھی حادثہ میں غریبوں اور بے سہاروں کی مدد کرنا – بیواﺅں کی امداد غریب اور یتیم بچیوں کی شادیوں کا معقول بندوبست کے علاوہ دیگر سماجی و فلاحی کاموں میں ہاتھ بٹانا ہے – جس کی ایک کڑی آج تحصیل منڈی کے دوردرازپسماندہ علاقہ لورن کے پنچائیت بٹل کوٹ میں ایک غریب والد کی بیٹی کی شادی کا خرچہ کرکے اس گھر کو بھی خوشیاں عطاکیں ہیں -انہوں نے بتایاکہ کہ ٹرسٹ کی شرعات کے بعد شادی کروانے کا یہ دوسرا پروگرام ہے – اس کے علاوہ بھی متعدد درخواستیں مختلف علاقوں سے موصول ہوئیں ہیں- جن پر عمل آوری ہونی ہے ٹرسٹ کے بورڈ جگہ جگہ نصب ہیں مستحقین ہمارے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں- تاکہ سادگی اور اسلامی نقشوں میں رہ کر غریب اور یتیم بچیوں کی شادیاں بھی کروائی جائیں تاکہ ان غریب گھرانوں میں بھی بہاریں دیکھنے کوملیں جو اپنی بیٹیوں کو دھیج اور بڑے بڑے شادی کے خرچوں سے پریشان ہوکر اپنی بچیوں کی شادیا نہیں کرپاتے اور نتیجہ یہ ہوتاہے کہ آخر یہی بچیاں پھر فحاشی میں مبتلا ہوکر معاشرے اور سماج کا سر شرم سے نیچاکردیتی ہیں – انہوں نے کہا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی ذات سے موسوم اس ادارہ نے شرعات سے ہی کئی سماجی فلاحی کاموں میں مدد کی ہے – اور آئندہ بھی غریبوں یتیموں بیواﺅں اور بے سہاروں کی امداد میں پیش پیش رہیں گے – انہوں نے بلالحاظ مذہب مسلک رنگ و نسل تمام حضرات سے دعاﺅں کی درخواست کرتے ہوئے تمام اہل سروت لوگوں سے ٹرسٹ کی بھر پور معاونت کی اپیل کی ہے – اس موقع پر کئی مقامی لوگوں نے ٹرسٹ کے اس قدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ٓاج پہلی بار ایسا کار نامہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ اس دور میں بھی ان غریبوں کا کوئی نہ کوئی پرسان حال ہے – جو اپنی زندگی سفید پوشی میں گزر بسر کرتے ہیں – اس موقع پر محمد رفیق ،عبدالحمید ،عبدالقیوم، سیف دین، منظور احمد وغیرہ نے ٹرسٹ کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ عبدالغفار نجار جوکہ ایک بزرگ اور نہائیت ہی غریب انسان ہےں کو مبارک باد پیش کی جن کی دختر کی شادی پر ٹرسٹ نے جو انتظامات کیے تھے وہ بھی تسلی بخش تھے – انہوں نے جہاں خرچہ کیا وہیں لڑکی کو کچھ ضروری سامان بھی مہیا کیا گیا ہے جس سے لڑکی کے والد اور والدہ کو بھی اپنی غریب لڑکی کی شادی پر بہار دیکھنے کوملی-انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھاقدم ہے جس کو عوامی سطح پر بہت سراہا جارہا ہے – اس موقع پر ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی خلیل احمد، خلیل احمد صدردین دیوان، منظور احمد تانترے، سکندر حیات، محمد یونس وغیرہ نے اچھی طرح سے شادی کے تمام تر بندوبست کرکے شادی کی تقریب کو پایا تکمیل تک پہنچایا –