عبوری بجٹ کسانوں کے لیے وقف ہے: شاہ

0
0

یہ ملک کے کسانوں کے لیے خوشی اور خوشحالی کے نئے مواقع لے کر آیا ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عبوری بجٹ کو کسانوں کے لیے وقف بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے کسانوں کے لیے خوشی اور خوشحالی کے نئے مواقع لے کر آیا ہے۔جمعرات کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ لوک سبھا میں پیش کئے گئے سال 2024-25 کے عبوری بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ حکومت کی خود کفیل ہندوستان اسکیم سے متاثر اس بجٹ میں ایک طرف تلہنوں میں خود انحصاری کو فروغ دیا گیا ہے، تو دوسری طرف نینو ڈی اے پی کے استعمال اور ڈیری ڈویلپمنٹ پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت 11.8 کروڑ کسانوں کو مالی امداد اور 4 کروڑ کسانوں کو فصل بیمہ کے ذریعے تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ بجٹ میں جدید ترین اسٹوریج سسٹم اور موثر سپلائی چین کے قیام کے حوالے سے کیے گئے اہم فیصلوں سے کسان معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بن سکیں گے۔ میں اس بجٹ میں لکھپتی دیدی کے ہدف کو بڑھا کر 3 کروڑ روپے کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا