لازوال ڈیسک
کرگل// گورنمنٹ ڈگری کالج کرگل کے شعبہ اردو نے آج یہاں معروف اردو افسانہ نگار، مورخ اور براڈ کاسٹر عبدالغنی شیخ کے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا۔وہیںتعزیتی اجلاس میں اردو ادب کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔ آغاز میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس کے بعد عبدالغنی شیخ مرحوم کی زندگی اور ادبی خدمات کے بارے میں ڈاکٹر ولایت علی کا لیکچر ہوا۔شعبہ انگریزی کے پروفیسر ناصر الدین خفی نے اے جی شیخ کی نمایاں خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں لداخ میں اردو تحریر کا مشعل راہ قرار دیا۔
وہیںشیخ 20 اگست 2024 کو مختصر علالت کے بعد 90 سال کی عمر میں سری نگر کی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ شعبہ اردو سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شریف نے سیشن کی نظامت کی اور شکریہ کا کلمہ پیش کیا۔شیخ لداخی ادب اور اردو زبان کی ترویج میں ایک عظیم شخصیت تھے، انہوں نے اپنے پیچھے ایک ایسا ورثہ چھوڑا جس نے خطے کے ثقافتی تانے بانے پر گہرا اثر ڈالا۔ ادب اور نشریات میں شیخ کی خدمات بہت وسیع تھیں۔