عام لوگوں میں مسرت کی لہر‘

0
0

سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت اور آئین کے اصولوں کی فتح:شردپوار
یواین آئی

ممبئی ؍؍نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کے صدر شردپوار نے آج سپریم کورٹ کے مہاراشٹر کے سیاسی حالات پردئیے جانے والے فیصلہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یوم آئین کے موقع پرجمہوریت اور آئین کے اصولوں کی فتح قرار دیا ہے ۔شردپوار نے کہاکہ "میں قابل احترام سپریم کورٹ کاشکرگزار ہیں کہ اس کے فیصلے سے جمہوریت کے اصولوں اور آئین کی فتح ہوئی ہے ۔یہ اہمیت کی بات ہے کہ یوم آئین پر یہ فیصلہ آیا ہے جوکہ بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو بہترخراج عقیدت ہے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس کو اسمبلی کے ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کریں۔اس کے پیش نظراین سی پی رکن پارلیمنٹ شہریار سولے نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے یوم آئین پر عوام کوتحفہ دیا ہے ۔ یہ کامیابی ہے جمہوریت اور دستور کے تحت ہماری سیاسی جیت ہے ۔یہ حالت بہت مسرت کن ہے ۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر راجندر پرساد کی سربراہی میں آئین ساز اسمبلی نے ملک کی روایت اور اعتقادات کے مطابق غیر معمولی سوجھ بوجھ کے ساتھ متعدد نظریات کو متوازن اور انوکھے انداز میں مربوط کیا ہے ۔ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں آئین ساز اسمبلی کی مسودہ کمیٹی نے 141 اجلاس منعقد کرکے اسے مربوط شکل دی ہے ۔ آنے والی نسلوں کے فلاح و بہبود کے لئے ، بہت ہی دانستہ انداز میں اس میں ترامیم جیسے اقدام کئے گئے اور ان وجوہات کی بناء پرپوری دنیا میں ، ہندوستانی آئین کی مثال دی جاتی ہے جو ہم سب ہندوستانیوں کے لئے باعث فخر ہے ۔ سال 2015 میں ، ملک میں بابا صاحب کی 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 26 نومبر کو یوم آئین کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔مسٹر کووند نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش پر 17 ویں لوک سبھا میں منتخب ارکان پارلیمنٹ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دنیا میں 61 کروڑ سے زیادہ ووٹروں نے انتخابات میں حصہ لے کر ملکی جمہوریت کے وقار میں اضافہ کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس لوک سبھا میں ،تاریخ میں سب سے زیادہ 78خواتین منتخب ہوکرآئی ہیں اور پارلیمنٹ کی مستحکم کمیٹی میں ان کی اہم حصہ داری ہے ۔یہی نئے ہندوستان کی تصویر پیدا کرتی ہے اور اہم سیاسی اور سماجی تبدیلی ہے جو سنہرے مستقبل کی تصویر پیش کرتی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا