عام آدمی پارٹی کا اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف جموں اور سری نگر میں احتجاج

0
0

سری نگر//عام آدمی پارٹی نے اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سری نگر اور جموں میں احتجاج درج کیا جس دوران متعدد کارکنوں کو پولیس نے احتیاطی طورپر حراست میں لیا۔
اطلاعات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ہاتھوں اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف جموں اور سری نگر میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔
اس موقع پر ایک احتجاجی لیڈر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم یہاں آج اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ کل اروند کیجریوال کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا: ‘ اروند کیجریوال لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کر رہے تھے اس کو گرفتار کیا گیا جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘جو پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں ان کے لئے بی جے پی عام آدمی پارٹی سے ڈری ہوئی ہے’۔
مظاہرین نے کہاکہ بھاجپا ملک میں جمہوریت کی قبا چاک کرنے پر تلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چناو کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی تفتیشی ایجنسیاں اپوزیشن لیڈروں کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔
جموں میں پولیس نے عام آدمی پارٹی کے درجنوں کارکنوں کو گاڑیوں میں بھر کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا جبکہ سری نگر کی پریس کالونی میں بھی عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا جس دوران پولیس نے چند ایک کو حراست میں لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا