عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پِس رہاہے اور۔۔

0
0

مودی حکومت نے 9 سال میں اشتہارات پر 2300 کروڑ سے زیادہ خرچ کیا: سرینواس بی وی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 سالوں میں مودی حکومت نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر 2,330 کروڑ روپے کے اشتہارات کے ذریعہ اپنے پروپیگنڈے کے لیے سرکاری رقم کا استعمال کیا ہے۔یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی کی قیادت میں آر ٹی آئی ڈپارٹمنٹ کے وائس چیئرمین ایڈوکیٹ آنند مشرا نے حق اطلاعات کے تحت یہ معلومات حاصل کی ہیں۔ اس دوران مودی حکومت نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں اشتہارات دے کر سرکاری پیسہ لوٹا ہے۔آر ٹی آئی کی معلومات کے مطابق سال 2022-23 میں پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کے لیے103 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے ہیں اور نو سالوں میں یہ تعداد 1000 کروڑ روپے سے اوپر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں الیکٹرانک میڈیا میں ٹی وی نیوز چینلوں کو 48 کروڑ روپے سے زیادہ کے اشتہارات دیے گئے، جب کہ نو سال کے لیے یہ اعداد و شمار 1330 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ اشتہارات، ایس ایم ایس، ڈی سی اے ٹی، ڈی ای ڈی اور متفرق اخراجات کے نام پر 200 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے ہیں۔مسٹر سرینواس نے الزام لگایا کہ جہاں ایک طرف سرکاری خزانے کو اشتہارات کے لیے چونا لگایا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف عوام مہنگائی سے دوچار ہیں اور ضرورت کی ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔ ہر چیز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ٹماٹر 250 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، تور دال 200 روپے کلو فروخت ہورہی ہے، لیکن حکومت سو رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا