ممبئی، // بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم جگرا میں بھرپور ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔
فلم جگرا کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشن کے تحت بن رہی ہے۔فلم جگرا کی ہدایات واسن بالا کر رہے ہیں۔عالیہ بھی اس فلم سے بطور شریک پروڈیوسر وابستہ ہیں۔ فلم جگرا کی شوٹنگ اکتوبر میں شروع ہوئی تھی اور ان دنوں ممبئی میں جاری ہے۔ عالیہ اس فلم کے لیے ایکشن کی ٹریننگ لے رہی ہیں۔ اس فلم میں عالیہ اپنے بھائی کی حفاظت کرتی نظر آئیں گی۔ ویدانگ رائنا جگرا میں عالیہ کے بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔