’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ ایوارڈز 2024 کا اعلان

0
0

پروفیسر محمد اختر صدیقی ’ڈاکٹر اے یو اعظمی لائف ٹائم اچیومنٹ‘ کے لیے منتخب
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی طرف سے عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ ایوارڈز 2024 کا اعلان کردیاگیاہے جس میں پروفیسر محمد اختر صدیقی کو’ڈاکٹر اے یو اعظمی لائف ٹائم اچیومنٹ‘ کے لیے منتخب کیاگیاہے۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس(اے آئی یوٹی سی ) کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ ایوارڈز کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر طب یونانی کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے یونانی ڈاکٹروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔اے آئی یوٹی سی کی ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں پرائیویٹ طبیہ کالجوں کے منتظمین کے شکر گزار ہیں کہ وہ آج کے نامساعد حالات میں طبیہ کالج چلا رہے ہیں وہ یقینا قابل مبارکباد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جو لوگ بھی طب یونانی کے فروغ و ترویج و ترقی کے لیے کوشاں ہیں، طبّی کانگریس ان کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔ چنانچہ کچھ منتخب افراد کو ان کی گراں قدر خدمات کے لیے سالِ رواں ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ کے موقع پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا ان میں سرفہرست نام پروفیسر محمد اختر صدیقی (سابق ڈین یونانی، جامعہ ہمدرد) کا ہے، ان کو ڈاکٹر اے یو اعظمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔اسی کے ساتھ پروفیسر ڈاکٹر سیّد محمد عارف زیدی (سابق ڈین یونانی، جامعہ ہمدرد) کو حکیم ابوالقاسم زہراوی انٹرنیشنل ایوارڈ برائے سرجری، پروفیسر محمد احسن فاروقی (نظامیہ طبیہ کالج حیدرآباد) کو ابن سینا انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر محمد محسن (صدر شعبہ امراض جلد و تزئینیات، اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) کو زکریا رازی انٹرنیشنل ایوارڈ برائے متعدی جلدی امراض، حکیم ایم اے رزاق قریشی قاسمی (احمدآباد) کو حکیم اجمل خاں نیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر یونس افتخار منشی (ڈائرکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن برائے امراض جلد، حیدرآباد) کو حکیم عبدالرزاق نیشنل ایوارڈ برائے یونانی تحقیقی خدمات، ڈاکٹر نیلم قدوسی (سینئر ریسرچ آفیسر یونانی، حکیم اجمل خاں انسٹی ٹیوٹ آف لٹریری ریسرچ اِن یونانی میڈیسن، نئی دہلی) کو حکیم الطاف احمد اعظمی نیشنل ایوارڈ برائے طبّی و تاریخی تحقیقی خدمات، ڈاکٹر عبداللہ (دواخانہ طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ) کو حکیم شکیل احمد شمسی نیشنل ایوارڈ برائے دواسازی، پروفیسر عبدالناصر انصاری (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، بنگلور) کو حکیم عبداللطیف فلسفی ایوارڈ برائے فروغ طب یونانی، ڈاکٹر نسیم اختر خاں (اے اینڈ یو طبیہ کالج، قرول باغ، نئی دہلی) کو حکیم صیانت اللہ امروہوی نیشنل ایوارڈ برائے معالجاتی خدمات، ڈاکٹر عظمیٰ بانو (جامعہ ہمدرد، نئی دہلی) کو طبیبہ اْم الفضل نیشنل ایوارڈ برائے ترویج طب یونانی، ڈاکٹر پون بوس (سینئر میڈیکل آفیسر یونانی، سی جی ایچ ایس دواخانہ، دریاگنج، نئی دہلی) کو حکیم رام لبھایا نیشنل ایوارڈ برائے مقبول عام طب یونانی، پروفیسر نفاست علی انصاری (سابق پرنسپل، تکمیل الطف کالج لکھنؤ) کو حکیم ضیاء الدین ضیا الٰہ آبادی ایوارڈ برائے تعلیمی اور معالجاتی خدمات، ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی (اصلاحی ہیلتھ کیئر فائونڈیشن) کو علامہ کبیرالدین ایوارڈ برائے تصنیفی و تالیفی خدمات، ڈاکٹر اسامہ اکرم (ریسرچ آفیسر یونانی، سی سی آریو ایم، نئی دہلی) کو حکیم عبدالعزیز خاں نیشنل ایوارڈ برائے یونانی طبّی تحقیق، ڈاکٹر منہاج الدین خاں (میڈیکل آفیسر حکومت تلنگانہ، حیدرآباد) کو حکیم عبدالحمید ایوارڈ برائے مطب (علاج بالتدبیر)، ڈاکٹر نیاز احمد اعظمی (ممبئی) کو حکیم مختار احمد اصلاحی نیشنل ایوارڈ برائے فروغ طب، ڈاکٹر شفیق احمد (ممبئی) کو حکیم عبدالکلام گورکھپوری نیشنل ایوارڈ برائے ترویج طب، پروفیسر علیم الدین قمری (نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، بنگلور) کو حکیم الیاس خاں شروانی نیشنل ایوارڈ برائے ترویج و تحقیق طب، ڈاکٹر نیازالدین صدیقی (ناگپور) کو حکیم رام لال ماہر نیشنل ایوارڈ برائے طبّی انٹیگریشن، ڈاکٹر سیّد منصور علی (اجمیر) کو حکیم خلیف اللہ نیشنل ایوارڈ برائے یونانی لیڈرشپ کے لیے شامل ہیں۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے جاری بیان میں کہا کہ ملک بھر سے یونانی طبیبوں کو اس موقع پر مذکورہ ایوارڈز کے علاوہ حکیم اجمل خاں اسٹار ایوارڈ سے بھی نوازا جاتا ہے۔ اس فہرست میں ڈاکٹر قرأت زیدی (میڈیکل آفیسر حکومت اترپردیش، بریلی)، ڈاکٹر انیس الرحمن (میڈیکل آفیسر حکومت راجستھان، اجمیر)، ڈاکٹر شعور احمد خاں (سابق سینئر میڈیکل آفیسر حکومت پنجاب، چنڈی گڑھ)، ڈاکٹر مرشد امام (میڈیکل آفیسر حکومت پنجاب، چنڈی گڑھ)، ڈاکٹر اسلم علی (میڈیکل آفیسر حکومت ہریانہ، نوح میوات)، ڈاکٹر ایس ایم یعقوب (ناگپور)، ڈاکٹر لائق علی خاں (کاس گنج)، ڈاکٹر شکیل احمد میرٹھی (دہلی)، ڈاکٹر سیّد ارشد علی (لونی، غازی آباد)، ڈاکٹر احسان احمد صدیقی (فیض آباد)، ڈاکٹر فیضان احمد صدیقی (دہلی)، ڈاکٹر اطہر محمود (دہلی)، ڈاکٹر شمس الدین آزاد (دہلی)، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ امروہوی (دہلی)، ڈاکٹر عشرت کفیل (دہلی)، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی (دہلی)، ڈاکٹر سلیمان خاں (بھوپال)، ڈاکٹر حسن عتیق صدیقی (نئی دہلی)، حکیم منظر صادق (کولکاتا)، ڈاکٹر رضی الدین (وانم باڑی)، ڈاکٹر مشیر احمد خاں، سیتاپور، ڈاکٹر عبدالحسیب (سہارنپور)، ڈاکٹر محمد صدف مقبول (مرادآباد)، ڈاکٹرابرارالحق (بستی)، ڈاکٹر محمد کامل (جونپور)، ڈاکٹر شاہنواز حنیف (مرادآباد)، ڈاکٹر مجاہد رضا خاں (پیلی بھیت)، حکیم یحییٰ خان (ہنومان گڑھ، راجستھان)، حکیم ارشاد احمد محمد حسن (دیوبند)، ڈاکٹر عظمیٰ پروین (دہلی)، حکیم رشادالاسلام (الٰہ آباد)، ڈاکٹر محمد ذیشان (بریلی)، حکیم مزمل حسین انصاری (سنبھل)، حکیم مولانا یاسر علی (کاندھلہ)، حکیم فہیم ملک (دہلی)، حکیم آفتاب عالم (دہلی)، حکیم محمدنسیم (دہلی)، حکیم عطاء الرحمن اجملی (دہلی)، حکیم شکیل احمد (ہاپوڑ)، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی (دہلی)، ڈاکٹر اعجاز علی قادری (بہرائچ)، حکیم عبدالرحمن (سکندرآباد)، ڈاکٹر عمران مظہر خاں (رام نگر)، حکیم نعیم رضا (دہلی) وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا