عالمی بینک نے ہماچل کو پاور سیکٹر کو بہتر بنانے کے لیے 200 ملین ڈالر دیے

0
0

دھرم شالہ، 29 جون (یو این آئی) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ریاست میں پاور سیکٹر میں اصلاحات کو فروغ دینے اور ریاست کی بجلی کی پیداوار میں قابل تجدید توانائی (آر ای) کی حصے داری بڑھانے کے لیے ہماچل پردیش حکومت کو 20 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دی ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق، یہ قرض ریاست کی بجلی کی فراہمی کو سرسبز بنانے کے لیے اضافی 10,000 میگاواٹ (10 گیگا واٹ) آر ای صلاحیت کو شامل کرنے کے ریاست کے مجموعی ہدف کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔
ہماچل پردیش کا مقصد 2030 تک اپنی توانائی کی ضروریات کا سو فیصد قابل تجدید اور سبز توانائی کے ذریعے پورا کرتے ہوئے ’’گرین اسٹیٹ‘ بننا ہے۔ ریاست اس وقت اپنی توانائی کی ضروریات کا 80 فیصد سے زیادہ پن بجلی سے پورا کرتی ہے۔ عالمی بینک کا ہماچل پردیش پاور سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ریاست کو اپنے موجودہ آر ای وسائل بشمول ہائیڈرو پاور کے استعمال کو بڑھانے اور اس کے آر ای وسائل کو مزید متنوع بنانے میں مدد کرے گا۔
ہندوستان کے لیے عالمی بینک کے ڈائریکٹر آگسٹ تانو کووم نے کہا کہ یہ پروگرام فوسل فیول پر مبنی توانائی کی کھپت کو سبز توانائی سے بدل کر مقامی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔ اس کے علاوہ، یہ پروگرام ریاست کو واحد انرجی ٹریڈنگ ڈیسک قائم کرنے میں مدد کرے گا، جس سے اضافی پن بجلی دوسری ریاستوں کو فروخت کی جا سکے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا