عاقب کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت، میاں الطاف احمد کی حمایت کا اعلان

0
0

لازوال ڈیسک

مینڈھر؍؍کافی دیر میں نیشنل کانفرنس کیڈر کو بے مثال فروغ دیتے ہوئے، مشہور وکیل، مصنف اور آزاد پیپلز پارٹی کے صدر سید عاقب حسین نے حامیوں کے ساتھ، ایک عظیم عوامی ریلی میں اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سے میاں الطاف احمد کی حمایت کی۔ حال ہی میں مینڈھر منعقد جلسے جس میں ہزاروںلوگوں کے ہجوم نے شرکت کی۔ عاقب نے جے کے این سی کے صدر فاروق عبداللہ، مدمقابل امیدوار میاں الطاف احمد، صوبائی صدر رتن لال گپتا، سابق وزیر اور سینئر لیڈر عبدالغنی ملک، سابق ایم ایل سی خالد نجیب سہروردی، جنرل سکریٹری و انچارج پیر پنچال جاوید رانا، صوبائی نائب صدر ڈاکٹر ممتاز بخاری، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سورنکوٹ، شریک انچارج پیر پنچال اور حلقہ انتخاب انچارج سورنکوٹ ممتاز احمد بجار، صوبائی سیکریٹری شیراز احمد ازہری، سابق ایم ایل اے اور این سی لیڈر چوہدری محمد اکرم اور پارٹی کے دیگر عہدیداران کی موجودگی میں آزاد پیپلز پارٹی (آئی پی پی) کو نیشنل کانفرنس میں ضم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
جے کے این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور میاں الطاف احمد نے سید عاقب حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ فاشسٹ طاقتوں کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے جسے انہوں نے ہندوستان میں ’’اپوزیشن کے لیے پہلے کبھی نہیں جیسا مشکل وقت‘‘قرار دیا۔ پارٹی قائدین نے عاقب شاہ کی شمولیت کونیشنل کانفرنس کیلئے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اُمیدظاہرکی کہ ان کی آمدسے پارٹی خطہ پیرپنجال میں مضبوط ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا