عابد حسین نے اوقاف اسلامیہ جموں کے نئے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ سنبھالا

0
0

چیئرپرسن ڈاکٹردرخشاں اندرابی کی ہدایا ت پرمحکمہ کاجائزہ اجلاس،وفود ومعززین سے ملاقات،مسائل سنے

لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیئرپرسن جموں وکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹردرخشاں اندرابی کی ہدایات پرعمل پیراہوتے ہوئے . عابد حسین (جے کے اے ایس) ‘جنہوں نے حال ہی میں جموں میں محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے،.

.  جموں بھر میں اوقاف املاک کے تحفظ اور قبضہ شدہ اراضی کی بازیابی کے حوالے سے محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

وہیں اجلاس کی صدارت عابد حسین ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف نے کرتے ہوئے محکمے کے کام کاج کو بہتر بنانے. اور نئے اقدامات کے ساتھ محکمے میں شفافیت لانے کے لیے تفصیلی غور و خوض کیا۔انہیں مقبوضہ اراضی اور جموں بھر میں اوقاف جائیدادوں سے کرایہ وصولی کے بارے میں مختصر معلومات دی گئی۔

اس موقع پرایڈمنسٹریٹر نے جائیدادوں پر مسلسل تجاوزات کے بارے میں اپنی تشویش ظاہر کی ہے  . اور کہا کہ محکمہ جلد ہی اس بارے میں فیصلہ کرے گا کہ کس طرح ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کو قانونی طریقے سے شامل کرکے زمین کو دوبارہ حاصل کیا جائے۔

https://lazawal.com/

انہوں نے افسران؍ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ جائیدادوں کی ڈیجیٹل میپنگ کریں. اور اس کے مطابق ان پر نشان لگائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان پر تجاوزات نہ ہوں اور اہم مقامات پر جائیدادوں کے تحفظ پر زور دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ محکموں کے اثاثوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا. اور جائیدادوں کی شفاف طریقے سے الاٹمنٹ فراہم کرنے کے اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ یہ تجویز کریں کہ کس طرح محکمہ کے کام کو بہتر بنایا جائے. اور اوقاف اراضی پر ضروری پارکنگ سلاٹ تعمیر کیے جائیں .جہاں محکمہ کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے لیے آمدنی حاصل کی جاسکے۔
دریں اثناء دکانداروں کے ایک وفد نے محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر سے بھی ملاقات کی .اور انہیں اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔وہیںایڈمنسٹریٹراوقاف سے دوسرے کئی معززین بھی ملے۔ ان کی شکایات سننے کے بعد انہوں نے یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو مقررہ مدت میں حل کیا جائے گا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا