ظفر اقبال منہاس کی والدہ نسبتی کا انتقال

0
0

اپنی پارٹی کے لیڈران نے تعزیت کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر: اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری اور دیگر سینئر رہنماؤں نے پارٹی کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس کی والدہ نسبتی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے سوگوار کْنبے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس ضمن میں منہاس صاحب کی رہائش گاہ واقع تْلسی باغ کوارٹرز (T-9) سرینگر میں تین دن تک تعزیتی مجالس کا انعقاد ہوگا۔
اس دوران اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری اور دیگر سینئر رہنماؤں نے ظفر اقبال منہاس سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا ، ’’ میں اپنے ساتھی ظفر اقبال منہاس کی والدہ نسبتی کے انتقال پر اْن سے اور سوگوار کْنبے کے دیگر اراکین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دْعا گو ہوں کہ مرحومہ کی روح کو ابدی سکون عطا ہو اور سوگوار خاندان کو ان کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطا فرمائے۔
سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے جن سرکردہ رہنماؤں میں نے ظفر اقبال منہاس اور سوگوار کْنبے کے دیگر اراکین سے تعزیت کی ان میں پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ترجمان اعلیٰ، سٹیٹ سیکرٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، چیف کارڈی نیٹر اور ضلع صدر کولگام عبدالمجید پڈر، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، ، پارٹی کی خواتین ونگ کی صوبائی صدر دلشادہ شاہین، اور دیگر لیڈران شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا