طلبا کو اپنے علاقے کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں جاننے کی ترغیب دیں

0
0

وزیر اعظم نے اچھے اساتذہ کی اہمیت اور ملک کی تقدیر سنوارنے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی
یو این ائی
نئی دہلی ؍؍ وزیر اعظم نریندر مودی نے اساتذہ سے ملک کے نوجوانوں کو مقامی ورثہ، تاریخ اور ثقافت کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹکنالوجی بالخصوص ری سائیکلنگ سے واقف کرانے کی اپیل کی ہے یوم اساتذہ کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دن میں 7، لوک کلیان مارگ میں نیشنل ٹیچرز ایوارڈ 2023 کے فاتحین سے بات چیت کی اس بات چیت میں 75 ایوارڈ یافتگان نے حصہ لیا۔وزیر اعظم نے ملک کے نوجوان ذہنوں کی پرورش میں اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اچھے اساتذہ کی اہمیت اور ملک کی تقدیر سنوارنے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بچوں کو نچلی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والوں کی کامیابی کے بارے میں تعلیم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے ہمارے مقامی ورثے اور تاریخ پر فخر کرنے کی بات کی اور اساتذہ سے زور دے کر کہا کہ وہ طلبا کو اپنے علاقے کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں جاننے کی ترغیب دیں۔ ملک میں تنوع کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ اپنے اسکولوں میں ملک کے مختلف حصوں کی ثقافت اور تنوع کا جشن منائیں۔چندریان -3 کی حالیہ کامیابی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں طلبا میں تجسس کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ 21 ویں صدی ٹیکنالوجی پر مبنی صدی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔مشن لائیف کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے استعمال کرو اور پھینکو کلچر کے بر خلاف ری سائیکلنگ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ کئی اساتذہ نے وزیر اعظم کو ان کے اسکولوں میں منعقد کیے جانے والے سوچھتا پروگراموں کے بارے میں بھی بتایا۔ مزید برآں، وزیر اعظم نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے پورے کیریئر میں اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بڑھائیں اور اپ گریڈ کریں۔نیشنل ٹیچرز ایوارڈ کا مقصد ملک کے چند بہترین اساتذہ کی منفرد خدمات کو تسلیم کرنا اور ان اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنے عزم کے ذریعے نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر کیا بلکہ اپنے طلبا کی زندگیوں کو بھی سنوارا۔ اس سال، ایوارڈ کے دائرہ کار کو پہلے سے بڑھا دیا گیا ہے جس میں محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے ذریعہ منتخب کردہ اساتذہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں اب محکمہ ہائر ایجوکیشن اور وزارت ہنرمندی کی ترقی کے ذریعہ منتخب کردہ اساتذہ کو بھی شامل کیا گیا ہے وزیر اعظم نے ایک اپنے ٹویٹ میں حضرت امام حسین کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان ( حضرت حسین) کے لیے سچائی اور انصاف کی اقدار سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں تھی حیدری ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری اور بی جے پی کے سینئر اقلیتی قائد میرفراست علی باقری نییہاں جاری پریس ریلیز میں یہ اطلا ع دی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ان الفاظ سے ان کی امام حسین سے بیپناہ عقیدت کا اظہار ہوتا ہے-ہم رہتی دنیا تک حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو یاد کرتے رہیں گے۔ان کے لئے سچائی اور انصاف کی اقدار سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں تھی۔ مساوات کے ساتھ ساتھ انصاف پر ان کا زور قابل ذکر ہے اور بہت سے لوگوں کو طاقت دیتا ہے۔میرفراست علی باقری نے کہا عاشورہ محرم کی 10ویں تاریخ امام حسین کی شہادت کی سالانہ یادگار ہے۔ اربعین(چہلم امام حسین) یوم عاشورہ کے چالیس دنوں کے بعد منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر عقیدت مند پیغمبر اسلام حضرت محمد (ص) کے نواسے حضرت امام حسین ابن علی کی شہادت کی یاد مناتے ہیں، جنہیں ماہ محرم کی 10 تاریخ کو شہید کر دیا گیا تھا۔ اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ محرم کی 10 تاریخ کو عروج پیغمبر اکرم (ص) کے نواسے حضرت امام حسین ابن علی اور ان کے ساتھیوں کو 61 ہجری 680 عیسوی میں عراق میں واقع کربلا کے میدان میں شہید کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا جاریہ سال حیدرآباد سے تقریباً 1,400 زائرین اور ہندوستان بھر سے کل 25,000 زائرین کربلا اربعین کے لیے عراق میں جمع ہوئے ہیں۔ یہ اجتماع جسے دنیا کا سب سے بڑا پرامن اجتماع کہاجاتا ہے، 7 ستمبر کو ہوگاجہاں 70 مختلف قومیتوں اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے چھ کروڑ سے زائد افراد جن میں دو کروڑ ایرانی عوام بھی شامل ہیں، پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عراق کے شہر کربلا پہنچ چکے ہیں۔میر فراست علی باقری نے کہا کہ اربعین دنیا بھر میں سب سے بڑا سالانہ پرامن اجتماع ہے جس میں مختلف ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ زائرین کی تعداد اتنی زیادہ ہے جس کی وجہ سے ملک کے اعلیٰ افسران کو اپنے سیکورٹی پلان پر نظر ثانی کرنی پڑی اور کربلا کے مقدس شہر تک رسائی کے نئے راستے کھولنے پڑے ، جو بغداد سے 80 کلو میٹر پر واقع ہے-مسٹر باقری کے مطابق مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ تحریک کربلا کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے جو کہ دہشت گردی، فسطائیت اور استبداد کے خلاف تھی۔ اس سلسلے میں سابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور راجیہ سبھا میں ایوان کے ڈپٹی لیڈر مختار عباس نقوی کے ساتھ کیمپ آفس نئی دہلی میں بی جے پی کے ریاستی ترجمان میر فراست علی باقری نے ڈاکٹر حسن باقر کاظمی شاہین، مظاہر حسین، سکریٹری بی جے پی دہلی اقلیتی مورچہ نے اربعین 2023 کا خصوصی پوسٹر جاری کیا۔اربعین کو کربلا (عراق) میں شیعہ مسلمانوں کا دنیا کا سب سے بڑا پرامن سالانہ اجتماع کے طور پر جانا جاتا ہے۔ میر فراست علی باقری نے کہا کہ اس موقع پر ہم حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں-

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا