جموںطبقہ کی ترقی میں سماج کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر و ایم ایل اے نگروٹہ دویندر سنگھ رانا نے کہا کہ انسان دوست فعال ہی خدمات کیلئے مدد نہیں کرتی بلکہ لوگوں میں بھائی چارے کی ایک روح پیدہ کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قربانی کی روح قابل داد ہے اور خاص طور پر اس وقت جب نفرت اور لالچ سماج میں جنم لے چکی ہیں ۔واضھ رہے رانا نے ان باتوں کا اظہار سدھڑا میں کمیونیٹی ہال کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔موصوف نے اس موقع پر دھن دیوی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کمیونیٹی ہال کیلئے زمین فراہم کی اور اس سے عام عوام کو فائدہ حاصل ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ شری ماتا وشنو دیوی اور کشمیر میں جانے کیلئے نگروٹہ حلقہ انتخا ب ایک دروازا ہے جس کیلئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ اس میں ترقی کی جائے ۔انہوں نے اس موقع پر نگروٹہ حلقہ انتخاب میں ترقی کیلئے اٹھائے گے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔رانا نے عوام کو یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ عوام کی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کاوشیں کی جائیں گی ۔اس موقع پر ڈی کے شرما، انگریز سنگھ ، ریاض احمد، ستپال سنگھ، سلطان ، چرن جیت سنگھ، بشیر ملک، محمد عالم و دیگران موجود تھے ۔