کہا غرےبوں کا کام کرنے سے سکون قلب حاصل ہو تا ہے
افتخار حسین شاہ
سرنکوٹمحکمہ مال کی جانب سے ڈاک بنگلہ سرنکوٹ مےں سابق ڈپٹی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر کے تبادلہ پر اےک شاندار الودعی پارٹی کا اہتمام کےا گےا جس مےں رےجنل ڈائریکٹر لےنڈ رےکارڈ راجوری پونچھ شوکت کاظمی ،اےس ڈی اےم سرنکوٹ چوہدری رشےد کولی اےس ڈی اےم مینڈھر راہل ےادو، تحصےلدار سرنکوٹ روہت شرما ، نائب تحصےلدار ہاڑی مڑہوٹ چوہدری محمد آزاد، نانائب تحصےلدار سرنکوٹ چوہدری عبد الغنی، نائب تحصےلدار چندےمڑھ فضل شاہ، نائب تحصےلدار بفلےاز امتےاز احمد، نائب تحصےلدار لسانہ چوہدری محمد رشےد دےگر گرداوران اور تحصےل بھر کے پٹواری و دےگر تحصےل عملہ نے شمولےت کی اس موقع پر شرکا نے کہا کہ سابق ڈپٹی کمشنر پونچھ نے عرصہ دس ماہ کی تعےناتی کے دوران رےکارڈ توڑ کام کیا ہے ان کے دور میںغرےب اشخاص کو کافی حد تک آسائےش ملیں۔ شُرکاءنے کہا کہ کم مدت مےں ڈپٹی کمشنر نے تارےخ ساز اقدام اُٹھائے محکمہ مال مےں عرصہ دس سال سے زےر التوا جمعبندےوں کا کام کم وپےش مکمل کر دےا گےااس موقع پر شُرکاءسے تبادلہ خیال کرتے ہوئے طارق احمد زرگر نے کہا کہ عہدہ خواہ چھوٹا ہو ےا بڑا فرائض اےمانداری سے سرانجام دےنے پر ہی ضمےر مطمےن ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ دلوں کے حال جانتا ہے ہمےں ہر حال مےں غرےب کی داد رسی کرنی ہی ہو گی اُنھوں نے کہا کہ عرصہ دس ماہ کے دوران مےں نے ضلع بھر کا خاکہ تےار کےا تھا پچھڑے علاقہ جات کا از خود معائےنہ کر کے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کےلے نقشہ مرتب کےا تھا مجھے افسوس ہے کہ مجھے وقت نہےں ملا مےں کام نہےں کر سکا اُنھوں نے کہا کہ مےں نے کوشش کی کے غرےب اور امےر کے فرق کو مٹاےا جائے۔