ضیاء العلوم ہائی اسکول پونچھ کے شعبہ حفظ کے طلباء سید مشرف شاہ اور احسان الحق کی دستاربندی کی گئی

0
0

لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ ضیاء العلوم ہائی اسکول پونچھ کے شعبہ حفظ میں جہاں کئی طلباء اپنے تعلیمی سفر کو لیکر رواں دواں ہیں۔وہیں شعبہ حفظ سے حفظ کلام پاک مکمل کرنے والے دو خوش نصیب طلباء سید مشرف شاہ ولد سید عنایت حسین شاہ ساکنہ کھنیتر اور احسان الحق کی دستار بندی کی گئی ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی۔واضح رہے جامعہ ضیاء العلوم کے بانی حضرت مولانا غلام قادر کے ہاتھوں ان طلباء کی دستار بندی کی گئی ۔یاد رہے ان طلباء نے ضیاء العلوم ہائی اسکول کے شعبہ حفظ سے قرآن کریم مکمل حفظ کیا ۔اس موقع پر شرکاء نے دونوں طلباء کو مبارک باد پیش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا