مریضوں کو او پی ڈی تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا
مختار احمد
گاندربل؍؍ضلع ہسپتال گاندربل میں اْو پی ڈی کو جانے والے راستہ کی حالت ناگفتہ بہہ ہونے کے نتیجے میں مریضوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کروڑوں روپئے کی لاگت سے تعمیر ضلع اسپتال گاندربل اگرچہ ابھی صد فی صد کام مکمل نہیں کیا گیا ہے تاہم ہسپتال کا بیشتر حصہ اس وقت استعمال میں لایا جارہا ہے جس میں اْو بھی ڈی بلاک بھی شامل ہے اسپتال میں روزانہ اْو پی ڈی میں سیکنڈوں کی تعداد میں مریض علاج کے لئے آتے ہیں تاہم بارشوں اور برفباری کے دوران اْو پی ڈی کو جانے والے راستے اور صحن کے خستہ حال ہونے کے نتیجے میں اس میں بڑے بڑے گڈے پڑ گئے ہیں جس میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے مریضوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایک تیماردار محمد اشرف جو اپنے بزرگ والدہ کو علاج کرانے کے لئے اسپتال پر آیا تھا نے بتایا کہ اْس کی والدہ کو پانی جمع ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آئے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اسپتال پر کرروڑوں روپئے خرچ کئے گئے ہیں تاہم ہسپتال کے صحن کی خستہ حالی کی وجہ سے آنے والے مریضوں کو مشکلات جھیلنے پڑتے ہیں اگرچہ اس حوالے سے مڑیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال گاندربل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اْن سے رابطہ نہ ہوسکا۔