ضلع ہسپتال کشتواڑ کے عملے نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی معطلی کے خلاف کیا احتجاج

0
0

عوام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی چْھٹی کو لے کر ایک ہی دنمیں دو حکم ناموں کو سمجھنے سے قاصر، اعلیٰ سطحی تحقیق کا مطالبہ کیا
بابر فاروق
کشتواڑ// ضلع ہسپتال کشتواڑ کے عملے نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ضلع ہسپتال کشتواڑ کو معطل کرنے کو لے کر سنیچر کو ایک گھنٹہ سے زائد وقفے کے لیے احتجاج کیا اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی معطلی کے حکم نامے کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ہسپتال عملے کے احتجاج کے سبب ہسپتال کا کام کاج متاثر ہوا اور دور دراز علاقوں سے علاج و معالجہ کے لیے آئے ہوئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج کے دوران ایمرجنسی وارڈ کے کام کاج کو جاری رکھا گیا تاکہ ایمرجنسی وارڈ میں بھرتی مریضوں کو کوئی دشواری درپیش نہ آئے۔ ہسپتال عملے نے احاطے میں جمع ہو کر زوردار احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ احتجاج کر رہے عملے نے کہا کہ اگر معطلی کے حکم نامے کو فوری طور واپس نہ لیا گیا تو ہسپتال میں مکمل طور پر کام بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے دو دن کے اندر میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے معطلی کے حکم نامے کو واپس کر کے انکو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران اے سی آر کشتواڑ موقع پر پہنچے اور احتجاج کر رہے عملے کو یقین دہانی دلائی اور انھیں کام پر لوٹنے کو کہا جس کے بعد ہسپتال عملے نے دوبارہ کام شروع کیا۔ میڈیکل سپریٹنڈنٹ ضلع ہسپتال کشتواڑ نے بھی احتجاج کر رہے عملے کے ساتھ گفتگو کی اور اپنے کام پر لوٹنے کو کہا۔ واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادؤ نے اپنے ہسپتال دورے کے دوران میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو غیر حاضر پایا تھا جس کے بعد انہوں نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو معطل کر دیا تھا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کی طرف سے ایک ہی روز میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو چھٹی دینے و چھٹی کو منسوخ کرنے کے دو الگ الگ حکم نامے جاری کیے تھے جن کو سمجھنے میں عوام کشتواڑ بھی قاصر ہے۔ وہی کشتواڑ کے معروف سماجی کارکن نے کہا کہ ہم نے کء بار ضلع ہسپتال میں درپیش عوامی مسائل کو انتظامیہ کے ساتھ اْجاگر کیا تو انہیں نظرانداز کیا گیا لیکن آج اگر ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے معاملہ کو سنجیدگی لیتے ہوئے قدم اٹھایا ہے تو یہ ایک اچھا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ضلع ہسپتال کشتواڑ کو ضلع ترقیاتی کمشنر نے غیر حاضر پایا تو ہم انکے قدم کی سرہانا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک۔ میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی چْھٹی کو لے کر ایک ہی روز میں دو الگ الگ حکمنامے جاری کیے جو ہماری سمجھ سے باہر ہیں، انہوں نے معاملہ کی اعلیٰ سطح تحقیق کا مطالبہ کرتے ہوئے اْمید ظاہر کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ضلع ہسپتال کشتواڑ میں غیرذمہ دارانہ ماحول کا مسئلہ ایل جی انتظامیہ کے ساتھ اْٹھا کر ضلع ہسپتال کشتواڑ میں بہتر کام کاج کا ماحول پیدا کرے گے تاکہ عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا