لازوال ویب ڈیسک
ادھمپور//آئندہ روڈ سیفٹی ہفتہ کہ سلسلہ میں زور و شور سے کام شروع ہو چکا ہے اسی اسی سلسلہ میں آج یہاں ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور رویندر کمار نے آئندہ ہفتہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ضلع آفیسران کا اجلاس طلب کیا جبکہ یہ اجلاس کانفرنس حال ڈی آفس کمپلکس ادھمپور منعقد ہوا ۔ اس دوارن ضلع کے متعدد آفیسران نے شمولیت کی جن میں اضافی ضلع کمشنر اشوک کمار ، اے ایس پی گروندر جیت سنگھ ، ایس ای پی ڈبلیو ڈی پروین تبسم ، اے سی ڈی دیس راج ، نیلم کھجوریہ اے آر ٹی رچنا شرما وغیرہ شامل حال رہے ۔ اس موقع پر اے آر ٹی او رچنا شرما نے روڈ سیفٹی ہفتہ کے متعلق جانکاری دی انہوں کہا اس ہفتہ کے دوران ضلع انتظامیہ کی جانب سے سات دنوں کے لئے ہر روز ایک بڑے عمل کے ساتھ کئی چھوٹے کام بھی کئے جائیں گئے ۔ ان کے علاوہ ضلع کمشنر نے بھی اپنے خیالات میں عام لوگوں اور بالخصوص نوجوان نسل سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔