ضلع کلریکل ایسو سی ایشن کشتواڑ کا ہنگامی اجلاس منعقد

0
0

وزیر خزانہ سیّد الطاف بخاری کے بیان پر اظہار تشویش
عمران شاہ
کشتواڑ// جموںو کشمیر آل ڈپارٹمنٹ کلریکل ا سٹاف ایسو سی ایشن صوبہ جموں کی تنخواہوں میں تفاوت کو دور کرنے کے حق میں ایسوسی ایشن کشتواڑ JKLADCSA کے بینر تلے ضلع کشتواڑ میں کلرکوں کا اہم ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلع صدر منصود احمد ڑولوال منعقد ہوا۔جس میں متعدد کلریکل اسڑاف نے حصہ لیا اور حال ہی میں وزیر خزانہ سیّد الطاف بخاری کے بیان پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا،اور تنخواہوں میں تفاوت دور نہ کرنے کے سرکاری ارادے کی پر زور مذمت کئی گئی۔صدر موصوف نے بتایا کہ سرکار نے2007 اور 2012 میں دو کمیٹیاں تشکیل دیں ،جنہوں نے کلرکوں کی مانگ کو جائز ٹھرایا اور سرکار کو سفارشات پیش کیں۔25 دسمبر 2016 کو سابقہ وزیر خزانہ نے آی سی سی سرینگر میں کنونشن کے دوران کہا تھا کہ 9 جنوری 2017 تک تنخوا ہوں میں تفاوت کو دور کیا جاے گا۔اور اسی بات کا زکر ریاستی اسمبلی میں بجٹ پیش کے دوران بھی کیا تھا۔لیکن طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔اور کلرکوں کوپر امن ہڑتال کرنے پر مجبور کیاگیا۔اس ضمن میں حتمی فیصلہ لیا گیا ہے کہ جب تک نہ تنخواہوں میں تفاوت کو دور کیا جائے۔ تب تک کلریکل کمیشن کو عملانے کا بائکاٹ کرینگے۔اورجد وجہد جاری رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا