ضلع کانگریس کمیٹی جموں (اربن) کا ماہانہ اجلاس منعقد

0
0

بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کو تباہی میں ڈال دیا ہے: بھلا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ضلع کانگریس کمیٹی جموں (اربن) نے اتوار کو کانگریس کے دفتر شہیدی چوک میں ماہانہ میٹنگ منعقد کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیں میٹنگ کی صدارت جے کے پی سی سی کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے کی اور اس میں سابق وزیر اور نائب صدر جے کے پی سی سی یوگیش ساہنی، وید مہاجن، سیوادل چیف وجے شرما ببی نے شرکت کی۔واضح رہے اس میٹنگ کا اہتمام نئے ضلع جموں کے شہری صدر منموہن سنگھ نے کیا تھا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پارٹی کارکنا ن نے شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جے کے پی سی سی کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے آج کہا کہ بی جے پی نے دھوکہ دہی کے بعد جموں کے لوگوں کے پاس جانے کا اخلاقی حق کھو دیا ہے۔ سابق وزیر نے معیشت، خارجہ پالیسی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مہنگائی، کسانوں کی آمدنی، قومی سلامتی، فلاح و بہبود سمیت مختلف محاذوں پر مودی حکومت کی ناکامیوں اور کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لیے دھوکہ دہی اور ناکام حکومت پر بی جے پی پر تنقید کی۔بھلا نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے نو سالہ دور حکومت نے جموں و کشمیر کو بدحال کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے نو سالوں میں صرف تباہی کا منظر دیکھا ہے۔ بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کو تباہی میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرتی ہوئی معاشی حالت اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری قوم کے سامنے سب سے زیادہ پریشان کن مسائل بن چکے ہیں۔اس موقع پریوگیش ساہنی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کے لوگ اب 2014 اور 2019 میں اپنی غلطی کا احساس کر رہے ہیں کیونکہ یہ لوگ جنہیں ووٹروں نے اپنی آواز اٹھانے کے لیے بھیجا تھا، نو سال تک ان کی آواز نہیں سنی گئی۔اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر کارکنان نے بھی اظہار خیال کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا