اکرم ملک
بھلیسہ // ضلع ڈوڈہ کے دوندی بونجواہ سڑک پر ناگنی کے قریب ایک دلدوز سڑک حادثہ میں جہاں ٹاٹا سومو کو شدید نقصان پہونچا وہیں اس میں سوار 7 لوگوں میں 1 کی موت واقع ہو گئی ہے دیگر چھ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی تفصیلات کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے دوندی بونجواہ سڑک کے ناگنی مقام پر ایک ٹاٹا سومو گاڑی زیرِ نمبر jk06-6092 کو پیش آیا۔ حادثہ میں جہاں ٹاٹا سومو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جاگری وہیں اس میں سوار سات لوگوں میں ایک کی موت ہو گئی، اور چھ دیگر کو تشویشناک حالت میں ضلع ہسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔ حادثہ کی خبر سنتے ہی مقامی لوگ جائے وار دات پر پہونچے اور بچاو کارروائی شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو سی ایچ سی ٹھاٹھری میں مرہم پٹی کے بعد ضلع ہسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں پر جرنیل سنگھ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھ جن کو ڈاکٹروں نے لواحقین کے حوالے کیا۔مرنے والوں کی شناخت جرنیل سنگھ ولد جیا لال ساکنہ بونجواہ اور زخمیوں کی شناخت علم دین ولد اللہ دیتا ساکنہ پاڈشالہ، فرید احمد ولد سعید محمد ساکنہ ناگنی ناسرینہ بانو دختر محمد یاسین ساکنہ پاڈشالہ, سعیدہ بیگم زوجہ علم دین ساکنہ پاڈشالہ بھاون سنگھ ولد سروپ سنگھ ساکنہ ناگنی کرن سنگھ ولد کیسر سنگھ ساکنہ ناگنی کے طور پر ہوئی ہے۔