الوداعی تقریب میں ڈی سی کشتواڑ، نو تعینات ایس ایس کشتواڑ و پولیس آفیسران سمیت کئی لوگوں نے کی شرکت
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ایس ایس پی شفقت حسین بٹ کو ضلع کشتواڑ سے آئی آر 6 ویں بٹالین پی سی آر کشمیر میں ان کے تبادلے پر کانفرنس ہال میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ ڈی پی او کے دیگر گزیٹیڈ آفیسران و دیگر عملہ موجود تھے۔ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے کہا کہ ہماری کوشش ہمیشہ محکمہ کے مفادات کا تحفظ اور محکمانہ مسائل کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل کے حل میں اپنی صلاحیتوں اور عزم کو ثابت کرنا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر نوکری کا حصہ ہے اور کہا کہ پوسٹنگ اچھی ہو یا بری دونوں صورتوں میں کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ نے تقریب کی کارروائی چلائی۔ انہوں نے ایس ایس پی شفقت حسین بٹ اور دیگر آفیسران کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشتواڑ سے تبادلہ ہونے پر انکی ضلع کشتواڑ میں پوسٹنگ کے دوران ان کے تعاون کو بھی سراہا۔ اس سے قبل نو جنوری کی شام کو تبادلہ ہونے والے آفیسران کے اعزاز میں آفیسران میس ضلع پولیس لائن کشتواڑ میں ایک متاثر کن تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ضیاء الحق ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر اور ایس ڈی پی او وکرم سنگھ اٹھولی کو بھی کشتواڑ ان کے تبادلے پر الوداع کیا گیا تھا۔ ضلع اس تقریب میں ضلع پولیس کشتواڑ کے تمام آفیسران، سیول انتظامیہ اور نیم فوجی دستوں کے آفیسران کے علاوہ ڈاکٹر دیونش یادؤ ضلع ترقیاتی کشتواڑ اور نو تعینات ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کیا ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے تبادلہ ہونے والے آفیسران بالخصوص ایس ایس پی کشتواڑ کی خدمات کو سراہا اور کشتواڑ میں ان کے دور میں ادا کیے گئے کردار کو سراہا۔ ایس ایس پی نے ڈی پی او،ڈی پی ایل، ایس او جی کے تمام آفیسران اور عملے کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے دور میں تعاون اور ہم آہنگی کی وجہ سے ان کو تفویض کردہ کام میں مدد ملی۔