ضلع سطح کی مسلح افواج کی فلیگ ڈے کمیٹی کی میٹنگ ادھم پور میں ہوئی

0
0

لازوال ڈیسک

ادھم پور؍؍ڈپٹی کمشنر ادھم پور، سلونی رائے نے آج اپنے دفتر کے چیمبر میں ضلعی سطح کی مسلح افواج کی فلیگ ڈے کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جوگندر سنگھ جسروٹیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر۔ ایس پی انوار الحق، ڈی ٹی او آلوک گپتا، ضلع سینک ویلفیئر آفیسر، تحصیلدار ہیڈ کوارٹر اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ڈی سی نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عطیات جمع کرنے میں سرکاری محکموں اور تعلیمی اداروں کو فعال کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان کے فوجی جوانوں کے تئیں اظہار تشکر اور قوم کے لیے آخری قربانی دینے والوں کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ ضلع بھر کے ہر سرکاری دفاتر میں ڈونیشن بکس نصب کریں۔ وسیع پیمانے پر شرکت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے سول سوسائٹی کے اراکین، طلبائ، یوتھ کلبوں، اور رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ ضلع اور سب ڈویژن کی سطح پر آرمڈ فورسز فلیگ ڈے میں فعال کردار ادا کریں۔ ڈی سی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع ادھم پور کے تمام ملازمین کی جانب سے یوم پرچم کی شراکت کو یقینی بنائیں اور اسے مسلح افواج کے اعزاز اور حمایت کی اجتماعی کوشش کے طور پر تسلیم کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا