ضلع رام بن کے پی ایچ سی رام سو دردہی میں عملہ دو ہفتوں سے غائب

0
0

پورے رام سو ڈویژن میں عملہ کی قلتکے باوجود کام چلا رہے ہیں :بی ایم او اکھڑہال
اجمل ملک

  • رام بن؍؍ ضلع را م بن کے سب ڈویژن رام سو دردہی میں پی ایچ سی میں طبی عملہ دو ہفتوں سے غائب ہے اور پی ایچ سی برا ئے نام ہو کر رہ گیا ہے اور علاقہ دردہی میں بسنے والے 3 ہزار سے بھی زیادہ شہریوں کے وبال جان بن کر رہ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ سی دردہی نیشنل ہائی وے سے تقریباً5کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے اور اس پی ایچ سی کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کیونکہ یہ نیشنل ہائی وے سے بہت دور ہے اور نہی اس علاقہ میں لنک سڑک ابھی تک بنی ہے اس لئے علاقہ کے لوگوں کے لئے ی پی ایچ سی بہت ہی اہمیت رکھتی ہے ۔ اس سلسلے میں علاقے کے لوگوں نے نمائندے سے بات کر تے ہوئے کہا پی ایچ سی دردہی میں تقریباً دو ڈھائی مہینے سے کوئی طبی عملہ نہیں آیا ہے جب بھی علاقے کے مریض ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو وہاں پر کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا ہے صرف پی ایچ سی میں تالا لگا رہتا ہے اور علاقے کے مریض معمولی سی سر درد یا مرہم پٹی کے لئے بھی بانہال یا رام بن جانا پڑتا ہے ۔ وہیں محمد رفیق لون نے نمائندے سے بات کر تے ہوئے کہا مجھے ہاتھ میں ڈریسنگ کرنی تھی لیکن پی ایچ سی تالا بند تھی اور میں ایک ہفتہ سے پی ایچ سی کا چکر لگا رہا ہوں لیکن وہاں کوئی بھی عملہ موجود نہ ہو نے کی وجہ سے مجھے بانہال جانا پڑا ۔اس سلسلے میں جب نمائندے نے بی ایم او اکھڑہال سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ اس وقت پورے رام سو ڈویژن میں طبی عملہ کی بہت قلت ہے پھر بھی ہم کام چلا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت اکھڑہال ہسپتال میں 22ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کی آسامیاں ہیں اور میرے پاس صرف دو ایم بی بی ایس تعینات ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیل میں بھی طبی عملہ کی کمی ہے لیکن وہاں بھی کام چلا رہے ہیں ۔ بی ایم او نے کہاکہ ہم نے ہیلتھ منسٹر بالی بھگت سے کہا تھا کہ سب ڈویژن رام سو میں طبی عملہ کی شدید قلت ہے تو انہوں نے کہاکہ تھا آپ ایک دو ماہ کام چلا ئو اس کے بعد جلد ہی جن جن جگہوں پر خالی آسامیوں ہیں انہیںپر کر دیا جا ئے گا لیکن چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی کوئی ڈاکٹر نہ ہی نیل آیا اور نہ ہی دو سرے جگہوں پر ۔بی ایم او نے کہاکہ دردہی میں ایک کمپوڈر تعینات رکھا ہوا ہے پرائمری ہیلتھ سینٹر رام سو میں عید کے سلسلہ میں عملہ چھٹی پر گیا ہوا تھا تو اس کو وہاں پر بھیجنا پڑا اور یہی وجہ ہے کہ دردہی میں دودن کوئی نہیں تھا انہوں نے کہاکہ آج ہی کمپوڈر کو دردہی کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا