ضلع رام بن میں وکست بھارت یاتر ا نے ایک سنگ میل حاصل کیا : بصیر الحق چوہدری

0
0

90,000سے زیادہ لوگوں کی شرکت کے ساتھ ضلع بھرمیں نمایاں کامیابی حاصل کی
لازوال ڈیسک
رام بن// ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چوہدری کی قیادت میں وکست بھارت سنکلپ یاترا ضلع رام بن میں نمایاں اثر ڈال رہی ہے۔ وہین90,000 شرکاء کے ساتھ، جن میں 35,000 خواتین بھی شامل ہیں نے 49 دن کا سفر ضلع کے کئی بلاکس میں کیا۔تاکہ سال کے آخر تک ضلع میں استفادہ کنندگان پر مبنی اسکیموں کو پورا کیا جائے۔وہیںآج یہاں یاترا چملواس لوئر بی، تاچی واگن اور بٹوت قصبہ کے وارڈ نمبر5 کمار محلہ کی پنچایتوں میں پہنچی، جہاں عوامی شمولیت کے عزم پر زور دیا گیا۔جبکہ پچھلے 49 دنوں کے دوران پورے ضلع کا احاطہ کرتے ہوئے، یاترا مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے میں ایک مضبوط پلیٹ فار م کے طور پر ثابت ہوئی ہے ۔ یاترا کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ استفادہ کنندگان میری کہانی میری زبانی کے تحت اپنی کہانیاں شیئر کر رہے ہیں۔کیونکہ مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت فائدہ اٹھانے کے بعد ان کی زندگیوں میں متعدد تبدیلیاں آئی ہیں۔وہیں اس سفر کے دوران ثقافتی پروگراموں نے ضلع رام بن کے متنوع ورثے کا جشن منایا۔اور بالخصوص اجتماعی حلف برداری کی تقریب نے بھی عوام کو متحد کیا، جو مشترکہ امنگوں کی علامت ہے۔وہیںآج یہاں بٹوت میں، تحصیلدار وجے کمار شرما نے سی ایچ سی، بٹوت، آئی سی ڈی ایس پوشن، پنجاب ، جموں و کشمیرکے بینک، اور دیگر محکموں کے ذریعہ لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا۔جبکہ تقریب میں سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تحریکی تقریریں بھی شامل تھیں۔وہیںیاترا کی کامیابی اس کی وسیع رسائی میں مضمر ہے، اس بات کو یقینی بنانا کہ وزیر اعظم کا پیغام ضلع کے کونے کونے تک پہنچ جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا