ضلع رام بن میں دو اُمید واروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے

0
0

لازوال ڈیسک

رام بن؍؍ضلع رام بن میں آج دو اُمیدواروں نے اَپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اسمبلی حلقہ اے سی 54 ۔رام بن اور اے سی 55 ۔بانہال کے ریٹرننگ افسران کے مطابق آج ایک ایک اُمیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔پی ڈی پی کے امتیاز احمد شان نے اے سی 55 ۔بانہال سے اور سوتیش کمار نے اے سی 54 ۔رام بن سے آزاد اُمیدوار کے طور پر کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دِن 27 ؍اگست 2024 ء کو سہ پہر 3 بجے تک ہے۔جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 ؍ستمبر 2024 ء کو یہ اسمبلی حلقے ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا