ضلع راجوری کے چاروں طرف سڑکوں کی حالت خستہ

0
0

لوگوں کاعبور و مرور دشوار ، متعلقہ حکام بھی خاموش
سی این آئی
سرینگر// جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے لوگ سڑکوں کی خستہ حالی سے انتہائی سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راجوری تھنہ منڈی تا بفلیاز ،راجوری تادرہال،راجوری کوٹ دھرہ تا پیڑی،راجوری تا کالاکوٹ ،راجوری تا خواص ،راجوری تاموگلہ،سوڑا پْل تا بھٹیاں،راجوری تا بدھل ،قلع درہال اور دیگر علاقوں کی سڑکوں کی حالت خستہ حال ہیں اور یہاں تک راجوری ہیڈکواٹرکی اندرونی سڑکیں بھی کچھ خاص ٹھیک نہیں ہیں۔ ایک طرف سڑکوں کے نئے پروجیکٹ شروع کئے گے لیکن زیر تعمیر سڑکوں کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے۔ راجوری تا تھنہ منڈی تا بفلیاز اور سوڑا پْل بہروٹ تا بھٹیاں سڑک کافی حد تک تباہ ہوچکی ہیں اور خاص طور پر سوڑا پْل تا بھٹیاں سڑک پر تو کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے جبکہ ماضی میں بھی اس سڑک پر حادثے پیش آچکے ہیں۔سی این آئی نمائندے امان ملک کے مطابق راجوری تا تھنہ منڈی تا بفلیاز سڑک مغل روڈ کے ساتھ جوڑتی ہے اور موسم گرما میں ہر روز اس سڑک پر تقریباً ہزار سے زائد گاڑیاں چلتی ہیں اور ایسے میں سڑک کی حالت کچھ خاص ٹھیک نہیں ہے ایک تو گاڑیوں کی ا?مدورفت کے مطابق اس روڈ کو ڈبل لائن ہونا چاہیے تھا لیکن ڈبل تو دور کی بات ہے جو موجود ہے اس کی حالت بھی تباہ ہوتی جارہی ہے۔وہیں بدھل ، پیڑی ،درہال ، گھمبیر مغلاں ،گردھن چھواہ ، کالاکوٹ ، قلع درہا ل اور دیگر سڑکوں کی حالت بھی تباہ کن ہے اور فوری مرمت اور تارکول کی ضرورت ہے کیونکہ اکثر بارشوں میں ان سڑکوں پر سفر کرنا بہت ہی مشکل ہوجاتا ہے اور خاص طور پر طلباء￿ کا اسکول جانا اور بیمار کو اہسپتال تک پہنچنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوجاتا ہے۔ حکومت کے بڑئے بڑئے دعوئے صرف نیوز تک ہی معدود رہتے ہیں اور زمینی سطح پر سڑکوں کی کٹنگ تو ہوجاتی ہے لیکن ان پر تار کول نہیں بچھائی جاتی اور کسی ایک سڑک کی کہانی نہیں ہے بلکہ ضلع راجوری میں 50فیصد سڑکوں کی کہانی یہی ہے۔ لوگوں سے بات کرنے پر انہوں نے صرف ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تار کول بچھائی جائے تاکہ سڑکوں پر چلنا آسان ہوسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا