ضلع راجوری میں دس روز سے ڈی پی او کی کرسی خالی سینٹیشن کے کام متاثر،مالی سال ختم ہونے میں چند روز باقی

0
0

 

عمر ارشد ملک
راجوریمالی سال اختیام پزیر میں چند روز کا وقت باقی رہ گیا ہے لیکن دیہی سینٹیشن کے تعمیری کام میں گراوٹ پائی جارہی ہے کیونکہ سیکرٹری پنچایت دلچسپی کے ساتھ کام نہیں کررہے ہیں اور بلاک آفیسران بھی سستی میں رہتے ہیں یہ حالت ایک یا دو بلاکوں کی نہیں بلکہ ضلع راجوری میں زیادہ تر بلاکوں کی ہے اس کی ایک بڑی وجہ ہے کہ دس دن سے ضلع پنچایت آفیسر راجوری (ڈی پی او) کی کرسی خالی پڑی ہے اور ابھی تک نئے ڈی پی او کو تعینات نہیں کیا گیا جبکہ موجودہ مالی سال اختیام پزیر ہونے میں چند روز باقی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجوری میں دیہی سینٹیشن کی کارکردگی میں گراوٹ پائی جارہی ہے ایسے میں طے شدہ ٹارگیٹ کو کیسے مکمل کیا جائے گا اور فنڈس کی رپورٹوں کو کس طرح سے تیار کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق جن کے بیت الخلاءکی تعمیر کاکام مکمل ہوچکا ہے انہیں پیسے کب ادا ہونگے کیونکہ فنڈس کی سخت قلت بھی ہے اور ایسے میں اگر فنڈس دستیاب ہوبھی جائےں تو ڈی پی او کی کرسی خالی ہے تو پھر کون فنڈ رلیز کرےگا ۔ ذرائع کے مطابق ضلع راجوری کے پنچایتی علاقوں میں کارکردگی میں گراوٹ پائی جارہی ہے جبکہ کچھ دن ہی باقی ہے مالی سال کو مکمل ہونے میں لیکن وزیر دیہی ترقی و پنچایتی راج کو بھی کوئی فکر نہیں ہے اور اگر فکر ہوتی تو راجوری میں محکمہ کی حالت متاثر نہ ہوتی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا