ضلع ترقیاتی کونسل ممبر بھلیسہ چوہدری محمد اقبال کوہلی کا بلاک چلی منو کا دورہ

0
0

بارش اور تیز آندھی سے ہوئے نقصان کا لیا جائرہ ،عوام کو مدد کی یقین دہانی کروائی
منظور سمسھال
بھلیسہ؍؍ بلاک چلی پنچایت منو (کٹا) جو ہماچل پردیش چمبہ کی سرحد کے ساتھ آباد ہے کاضلع ترقیاتی کونسل ممبر محمد اقبال کوہلی نے دورہ کر کے حالیہ برسات اور آندھی سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے ان کااستقبال کیا ۔واضح رہے منو اے اور بی پنچایت میں تیز ہواؤں سے کئی رہائش مکانات کی چھت نیچے گھر گئی جبکہ بعض مکانات پوری طرح تباہ ہو گئے ۔
وہیںتیز ہواؤں سے درختوں کی ٹہنیاں گرنے سے بجلی کی ترسیلی لائنوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر نے ضلع اورصوبائی انتظامیہ سے متاثرہ کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور پگڈنڈی راستوں کی مرمت کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مقامی عوام کو یقین دلایا کہ 2023 میں جو زلزلے یا پھر طوفانی بارشوں سے نقصان ہوا ہے وہ سب فائیلیں جلد از جلد ضلع انتظامیہ سے مکمل کروائی جائیں گی اور معاوضہ بھی دیا جائے گا۔وہیںڈی ڈی سی کونسل ممبر نے کئی سرکاری اسکولوں میں بھی دورہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا