ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری نے یاترا کے انتظامات کا معائنہ کیا

0
0

کامیاب یاترا کیلئے تمام سہولیات، حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے پر دیا زور
لازوال ڈیسک
پونچھ //جاری شری بڈھا امرناتھ جی یاترا کے دوران عقیدت مندوں کیلئے ہموار اور محفوظ یاترا کے تجربے کو یقینی بنانے کیلئے، ڈپٹی کمشنر پونچھ، یاسین ایم چودھری نے آج یہاں اسپورٹس اسٹیڈیم میں انتظامات کا معائنہ کیا۔وہیںمعائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا اور یاترا آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ یاتریوں کی سہولت کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے یاتریوں سے بھی بات چیت کی اور انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں رائے لی۔وہیںڈپٹی کمشنر نے یاتریوں کیلئے ضروری خدمات جیسے پینے کے صاف پانی کی دستیابی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی، مناسب طبی سہولیات، صاف ستھرے بیت الخلا ، صفائی کی مناسب سہولیات، رہائش گاہ، لنگر کی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ نیز موثر ٹریفک مینجمنٹ اور سیکورٹی کے بہتر انتظامات جا ئزہ بھی لیا۔ واضح رہے شری بڈھا امرناتھ جی یاترا 18 اگست، 2023 کو شروع ہوئی، اور 27 اگست، 2023 کو اختتام پذیر ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا