ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے بالاکوٹ دورے سے عوام کی امیدیں وابستہ

0
0

سرحدی علاقہ میں عوامی دربار لگانے کیلئے عوام نے اعجاز اسد کا شکریہ ادا کیا
ناظم علی خان
مینڈھربالاکوٹ علاقہ کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد کا بالاکوٹ میں دربار لگانے پر شکریہ اد اکیا انھوں نے کہا کہ محمد اعجاز اسد نے ضلع آفیسران کے ساتھ بالاکوٹ کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا ہم ان کے شکر گزار ہیں ان کا کہنا تھا کہ محمد اعجاز اسد مینڈھر کے علاقہ ڈھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ سرحدی علاقہ میں رہنے والے لوگ کیسے زندگی بسر کر تے ہیں انھوں نے کہا کہ انھوں نے پہلی ہی فرصت میں بالاکوٹ میں دربار لگا کر حالات کا جائزہ لے کر لوگوں کو بنیادی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔مقامی عوام نے کہا کہ ہم ان کے نہائت ہی شکرگزار ہیں جنھوں نے تمام آفیسران کو ساتھ لے کر لوگوں کی پریشانیوں کا ازالہ کیا یا آفیسران کو ازالہ کرنے کے لئے کہا ۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے بنکروں کے سلسلہ میں محکمہ کو ہدائت دی ہے کہ دس دن کے اندر اندر تمام تعمیر کئے گئے بنکر مکمل کئے جائیں اور مزید بنکر بنانے کے لئے محکمہ تیار رہے تاکہ لوگ اپنی جان و مال کی حفاظت بنکروں میں رہ کر کر سکیں کیونکہ اب لوگ مزید نقصان نہیں اٹھانا چاہتے سرحدی علاقہ میں بسنے ولاے لوگوں کا کہنا تھا کہ تار بندی کے اندر رہنے والے لوگوں کو بی پی ایل کے زمرے میں لانے کی سوچ پر ہم ڈپٹی کمشنر پونچھ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس موقعہ پر سابقہ سرپنچ ماسٹر عنائت اللہ خان، سابقہ سرپنچ شادم خان،فیض اکبر خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز اسد کا یہ دورہ بالاکوٹ کے لوگوں کے لئے بڑا اہم ثابت ہو گا جنھوں نے کئی کام کر نے کی یقین دہانی کروائی ہم ان کے شکرگزار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا