چار ہیلتھ سب سنٹر اور 184 آنگن واڑی سینٹر بند پائے گئے
سید نیاز شاہ
پونچھ //ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اعجاز اسد کی جانب سے سرکاری دفاتر میں کام کر رہے ملازمین کی کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس نے پونچھ کے مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ کیا اور ملازمین کی حاضری کو جانچا اس دوران 845 انگن واڑی سینٹروں میں سے 184 سینٹر مقفل پائے گئے ٹیم کی جانب سے پروگرام افسر آئی سی ڈی ایس اور سی ڈی پی او کو غفلت برتنے کی پاداش میں برطرف کیا گیا۔اس دوران حویلی و منڈی تحصیل میں دو ہلیتھ سب سینٹرا ور دو پی ایچ سی بھی بند پائے گئے جن میں قصبہ و اڑائی سب سینٹر اور اسلام آباد و ڈونوگام پی ایچ سی شامل ہیں ٹیم نے ان چاروںسینٹروں کے عملے کو برطرف کر دیااس کے ساتھ ساتھ پونچھ لائبریری دن کے 11 بجے بند پائی گئی یہاں کام کر رہے 2 ملازمین کو بھی بر طرف کیا گیا۔