رات کے گیارہ بجے ضلع صدر اسپتال اور سرنکوٹ کے طبی مراکز کا دورہ کیا
سید نیاز شاہ
پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز نے سموار کی رات کو پونچھ کے مختلف صحت مراکز کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے پایا کہ تحصیل سرنکوٹ کا نظام صحت کافی بیمار ہے جسے ٹھیک کرنے کی متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت دی گئیںاس دوران پی ایچ سی لسانہ اور پی ایچ سی فضل آبادرات کو مقفل پائے گئے جس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے دونوں طبی مراکز کے ملازمین کی تنخواہ بند کر دی گئی اور چیف میڈیکلافسر کو ان ملازمین پر کاروائی کر کے رپورٹ دینے کو کہا گیا۔ محکمہ صحت کی ایسی بد حالی دیکھنے کے بعد وہ رات کے قریب گیارہ بجے راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع صدراسپتال پہنچے جہاں پر مختلف وارڈوں کا جائزہ لیا اور منتظمین کو کئی اہم ہدایات دی انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کروائی جائیں اور جتنا ہو سکے بہتر کرنے کی کوشش کی جائے۔اس ضمن میں ڈی ڈی سی موصوف نے ضلع افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ضلع کے سبھی افسران نے شمولیت کی انہوں نے افسران کو محنت و لگن سے کام کرنے کی تلقین کی بعد ازان وہ پونچھ بازار کے دورے پر نکلے جہاں انہوں نے بس اسٹینڈ پر جا کر ٹاٹا سومو اور میجک وغیرہ کیلئے جگہ کے تعین بارے بھی متعلقین سے بات کی انہوں نے تحصیل کا دورہ کر وہاں کے ریکارڈ کو بھی دیکھا اور عملہ کو ضروری ہدایات دیں انہوں نے محکمہ میونسپلٹی کو شہر کی صاف صفائی رکھنے کے بارے خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ سستی کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔