ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

0
0

نوجوانوں کو کھیلوں کا ایک بہتر ماحول اورمطلوبہ بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی ہدایت
شوپیان؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں فضل الحسیب نے نوجوانوں کو کھیلوں کا ایک بہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے آج اللوپورہ کھیل میدان کا دورہ کیا اور اس کی ترقی کے لئے قائم کی جانے والی سہولیات کی نگرانی کے لئے اس کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ کھیل میدان کی اَپ گریڈیشن کے لئے ڈی پی آر تیار کریں تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کا مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جاسکے۔اُنہوں نے متعلقہ اِداروں کو کھیل میدان کے اِرد گرد بائونڈری وال کو مضبوط بنانے کے لئے ضروری اَقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ احاطے میں کسی بھی غیر منظم داخلہ کو روکا جاسکے۔اِس موقعہ پر مقامی نوجوانوں کے ایک وفد نے بھی ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقات کی اور کھیل میدان میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن کے علاوہ علاقے کے دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اَپنی تجاویز پیش کیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول کرنے اورنفسیاتی ترقی میں بھی مثبت و تعمیری کردار اَدا کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں کھیلوں کے مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے مختلف اَقدامات کئے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ اِنتظامیہ کی جانب سے نوجوانوں کو کھیل سرگرمیوں کے اِنعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے کنی پورہ اور گاگرین کا دورہ کیا اور سڑک رابطے اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے علاقے کے لوگوں سے بھی ملاقات کی اور مختلف ترقیاتی تقاضوں کو بغورسنا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ دورے کے دوران اے سی ڈی شوپیاں ، بی ڈی اوز او ردیگر متعلقہ اَفسران اور ملازمین بھی تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا