ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ نے سرحدی علاقہ جات کا کیا دورہ

0
0

ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ،معیاد مقررہ میں کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں
لازوال ڈیسک

سانبہ ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ راجندر سنگھ رانا نے رام گڑھ سیکٹر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے سرحدی علاقہ جات کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اے سی ڈی اعجاز قیصر کے اے ایس ،ایگزکیٹیو انجینئر پی ڈی ڈی،صحت عامہ، تعمیرات عامہ اور ضلع کے دیگر کئی آفیسران موجود تھے جہاں مرکزی کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں منریگا، بی اے ڈی پی کا جائزہ لیا گیا جہاں عوام نے انتظامیہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خواہشات کے مطابق کام ہو رہے ہیں ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے کمور اور بھروتہ میں ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے اریگیشن اور فلڈ کنٹرول محکمہ کو ہدایات جاری کیں کہ موسم برسات سے قبل باندھ تعمیر کئے جائیں ۔انہوں نے چیف ایگریکلچر آفیسر کو بھی کہا کہ 2014کے سیلاب میں ہوئے کسانوں کے نقصان پر امداد فراہم کی جائے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اس دوران محکمہ پی ڈی ڈی اور آر ڈی ڈی کی جانب سے کئے گئے کاموں کا بھی جائزہ لیا جس میں ریڑیاں میں چہار دیواری،گڑوال میں کلورٹ،چھنگ میں پنچائت گھر ،گو براہمنہ تا بندرال میں پانچ کلومیٹر سڑک،کملہ گاﺅں میں 1.5کلومیٹر سڑک اور گھو تا رائکا سڑک سر فہرست رہے۔انہوں نے متعلقہ محکمہ جات کو بروقت کام مکمل کرنے اور معیار کی بہتری کی ہدایات جاری کیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سیلاب سے تباہ ہوئے بارڈر اور بارڈر پوسٹوں کے متعلق اے سی ڈی سانبہ اعجاز قیصر کو ہدایت جاری کیں کہ سوآئیل کنزرویشن،اریگیشن اور فلڈ کنٹرول سے ملکر ایک پلان مرتب کیا جائے تا کہ ان کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا