افسران کوتیز خدمات کی فراہمی کے دور میں اپ ٹو ڈیٹ رہنے کی ہدایات جاری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنر سچن کمار ویشیا نے آج یہاں اپنے دفتر میں منعقدہ ایک میٹنگ میں ضلع انتظامیہ کو آئندہ وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے لیے متحرک کیا۔واضح رہے یاترا کا مقصد حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور استفادہ کنندگان میں مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے دائرہ کار اور فوائد کو فروغ دینا ہے۔اس میٹنگ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ونود کمار بھی موجود تھے۔وہیںمیٹنگ کے دوران، ڈی ڈی سی نے فلیگ شپ اسکیموں کی اہمیت اور ان کے اثر کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے ان کے موثر پروجیکشن کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ مستفید ہونے والوں اور اسکیم کی کوریج کے تازہ ترین اعداد و شمار کے بارے میں باخبر رہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ تیز حکمرانی کے اس دور میں، یہ ضروری ہے کہ تمام افسران اپ ٹو ڈیٹ رہیں اور خدمات کی فراہمی کے اگلے مراحل کے لیے تیار رہیں۔