آصفہ معاملہ اورقبائلی طبقہ کودرپیش مسائل پرحکومت کوآڑے ہاتھوں لیا
کہاگوجربکروال طبقہ کی فلاح وبہبودکے نام پہ مخلوط سرکارکادوہرہ معیارافسوسناک
لازوال ڈیسک
ریاسیسینئرکانگریس رہنااوررکن اسمبلی گول۔ارناس اسمبلی حلقہ اعجازاحمدخان نے آج ضلع ترقیاتی بورڈمیٹنگ ریاسی میں آصفہ اغواکاری،عصمت ریزی اورقتل کے دردناک معاملے پرپی ڈی پی۔بھاجپا مخلوط سرکارکیخلاف زبردست احتجاج درج کرایا۔خان نے گوجربکروال قبائل سے متعلق حکومتی پالیسی کوبھی ہدفِ تنقیدبناتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنے ہی فیصلے عملانے میں ناکام رہتی ہے،اوراپنے اپنے متضاد نظریات کادامن بھی تھامے ہوئے ہیں اوراقتدارسے بھی چپکی ہوئی ہیں جس سے ریاست میں غیریقینی صورتحال پیداہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریاستی میں ضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگ کاانعقاد وزیرمملکت کاپریٹیوولداخ امورچیرنگ ڈورجے منعقدہوئی۔اجلاس شروع ہوتے ہی سینئرکانگریس رہنما ورکن اسمبلی گول۔ارناس اعجازاحمدخان نے گوجربکروال طبقہ کے تئیں پی ڈی پی۔بھاجپا کی پالیسیوں پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے آصفہ معاملے پردونوں جماعتوں پہ سیاست کرنے اورمعاملے کو فرقہ وارانہ رنگت دینے کاالزام عائدکیا۔اعجازاحمدخان نے آصفہ کے دردناک قتل کوانسانیت کیلئے شرمناک اور پوری عالم انسانیت کاقتل قرار دےتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت اس معاملے کوحل کرنے اوربروقت مناسب اقدامات اُٹھانے سے قاصررہی۔اُنہوں نے کہاکہ قریب ایک ہفتے تک لاپتہ ہوئی ننھی بچی کوتلاش کرنے میں ریاستی پولیس ناکام رہی اور بعدازاں بچی کی لاش برآمدہوئی جس کیساتھ درندگی کی گئی۔اعجازاحمدخان نے کہاکہ درندوں وقاتلوں کوسزادینے کے بجائے حکمران جماعتیں ایک دوسری کی ٹانگیں کھینچنے اور معاملے کوطول دینے میں دن رات ایک کررہی ہیں اور اس حساس معاملے کوفرقہ وارانہ رنگت دینے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑی جارہی جوانتہائی شرمناک ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ خون پہ سیاست کے بعد اب حکمران جماعتیں بچیوں کی عزت نفس پہ بھی سیاست پراُتاروہوچکی ہیں جوسیاست کی ایک گھناﺅنی اورگری ہوئی سطح ہے۔اعجازاحمدخان نے آصفہ کے قاتلوں کو فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذرےعے جلد از جلد کیفرکردارتک پہنچانے اورعبرت ناک سزاکی مانگ کی تاکہ مستقبل میں بچیاں محفوظ رہ سکیں۔اعجازاحمدخان نے کہاکہ پی ڈی پی۔بھاجپاسرکارگوجربکروال طبقے خاص طورپرقبائلی طبقہ کے مسائل وان کی فلاح وبہبودکے نام پرسیاست کررہی ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ قبائلی طبقہ کے مفاد میں سوچنابھی اس حکومت کے بس کی بات نہیں کیونکہ جہاں ایک جماعت طبقے کے مفادات وفلاح وبہبودکے دعوے کرتی ہے وہیں دوسری جماعت اس کی ٹانگیں کھینچ لیتی ہے۔اُنہوں نے قبائلی امورمحکمہ کی منٹس آف میٹنگ پراُٹھے طوفان کو حکمران جماعتوں کے دوہرے معیارکی تازہ مثال قرار دیتے ہوئے کہاکہ اپنی ناکامیوں پرپردہ ڈالنے کیلئے حکمران جماعتیں ڈرامے بازی کررہی ہیں۔اعجازاحمدخان نے گوجربکروال طبقے کودرپیش گوناں گوں مسائل پرموجودہ مخلوط سرکارکی ناکامی اور دوہرے معیارپرسخت برہمی کااِظہارکرتے ہوئے کہاکہ طبقہ ان جماعتوں کوسبق دکھائے گا۔اُنہوںنے حکومت سے مانگ کی کہ وہ سنجیدگی اختےارکرے اوراس پسماندہ طبقہ کی فلاح بہبودکیلئے عملی اقدامات اُٹھائے۔