ضلع انتظامیہ کی طرف سے ایس ایس پی نکھل بورکر کے اعزاز میںالوداعی پارٹی

0
0

ایس ایس پی نکھل کا حال ہی میں ہوا گاندربل سے تبادلہ
مختار احمد
گاندربل؍؍ ضلع انتظامیہ گاندربل نے سبکدوش ہونے والے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نکھل بورکر کو ان کے تبادلے پر اعزاز دینے کے لیے آج ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب پر بولتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیامبیر نے ضلع میں اپنے دور میں ایس ایس پی کی نمایاں خدمات کو اجاگر کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کی بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس تقریب پرموجود افسران نے سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی کو منشیات کی لعنت سے نمٹنے، امن کو برقرار رکھنے اور سماجی برائیوں کے خاتمے میں سول انتظامیہ کو غیر متزلزل تعاون کی پیشکش کرنے پر ان کی سرشار کوششوں کو سراہا۔ ضلع انتظامیہ نے تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی نکھل بورکر کو پروقار تحفہ پیش کیا۔ضلع انتظامیہ گاندربل ایس ایس پی کا ان کی انتھک خدمات کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے اور ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی کی خواہش کرتی ہے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر شیامبیر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلزار احمد، کمشنر ریونیو، چیف پلاننگ آفیسر اے سی ڈی کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران اور ممتاز شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر کشمیری موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا