حفاظتی انتظامات ،دیگر سہولیات اور انتظامات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی
بابر فاروق
کشتواڑ//ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادؤ نے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ کی صدارت کی، جس میں متعلقہ محکموں اور دیگر آفیسران کے ساتھ یومِ جمہوریہ 2024 کے جشن کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں حتمی شکل دی۔ منعقدہ میٹنگ میں اے سی آر کشتواڑ ورونجیت سنگھ، پی او آئی سی ڈی ایس ڈاکٹر رشی شرما، سب ڈویژنل مجسٹریٹ مڑواہ محمد اشرف، ڈی پی او کشتواڑ سنیل بھوتیال، تحصیلدار کشتواڑ منیب عمر، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر ایشان گپتا، ایکس ای این پی ڈبلیو ڈی رویندر کمار کے علاوہ ٹریفک پولیس کے آفیسران ، محکمہ فائر ایمیرجینسی اور مختلف تعلیمی اداروں کے عملے نے بھی شرکت کی۔ منعقدہ میٹنگ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مرکزی تقریب ضلع ہیڈکوارٹر کشتواڑ میں منعقد کی جائے گی، جس میں مقامی انتظامیہ سب ڈویژن، بلاک اور تحصیل کی سطح پر تقریبات کی نگرانی کرے گی۔ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مختلف محکموں کے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ دیگر متعلقہ آفیسران کے ساتھ ضلع ہیڈ کوارٹر، ایس ڈی ایم، تحصیل اور بلاک کی سطح پر یومِ جمہوریہ کی تقریب میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب کے لیے پرچم کشائی، مارچ پاسٹ، ثقافتی پروگرام، نشست، اسٹیج کی ترتیب، اور ریفریشمنٹ جیسے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اس کے علاوہ پولیس حکام کو حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی گئیں۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ پینے کے پانی، بجلی کی فراہمی، طبی سہولیات، ل صفائی، ٹریفک نظام، سرکاری عمارتوں کی روشنی، فائر ٹینڈرز کی تعیناتی، بیٹھنے کے انتظامات اور دعوت ناموں کی تقسیم سمیت دیگر امور کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر تیر اندازی مقابلہ، شاعری مقابلہ، اور کشتواڑ میں میوزیکل کلب کا افتتاح جیسے پروگراموں کا منصوبہ بنایا گیا۔اس موقع پر ڈی سی کشتواڑ کی طرف سے پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں کے استعمال کے خلاف سخت ہدایات دی گئیں۔یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے لیے مخصوص موضوعات کو اْجاگر کرنے والا ایک خصوصی پروگرام بھی بنایا جائے گا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر نے ہر محکمے کو مختلف انتظامات کی ذمہ داریاں تفویض کیں اور عمل کی نگرانی کے لیے متعدد کمیٹیاں تشکیل دیں۔ سیول اور پولیس انتظامیہ کے سینئر آفیسران نے دیگر آفیسران کے ساتھ مل کر یومِ جمہوریہ کی تقریب کو ضلع میں ایک شاندار تقریب کے طور پر یقینی بنانے کے لیے قیمتی تجاویز پیش کی۔ سب ڈویژن پاڈر میں ایس ڈی ایم پاڈر ارون کمار کی صدارت میں یومِ جمہوریہ منانے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک بھی میٹنگ منعقد کی گئی۔