ضلع انتظامیہ پونچھ غیر قانونی تجاوزات کی طرف توجہ دیں

0
0

مینڈھر بازار ہر دن سکڑتا جارہا ہے ، کب ملے گی عوام کو راحت ؟
عمرارشدملک
پونچھ سرکاری اراضی پر غیرقانونی تجاوزات ایک اہم مسئلہ ہے جس پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے زمینی سطح پر کام شروع کردیا ہے جس میں 2بار راجوری قصبہ اور 2بار کوٹرنکہ میں غیر قانونی تجاوزات مخالف مہم چلائی گئی اور ابھی بھی سلسلہ جاری ہے ۔ وہیں اب ضلع پونچھ میں نظرثانی کرےں تو تقریباً ہر علاقے میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر تجاوزات کی ہوئی ہے لیکن مینڈھر قصبہ کی بات کی جائے تو یہاں کا ماحول مختلف ہے کیونکہ مینڈھر قصبہ کاروباری لحاظ سے بہت بڑا بازار ہے لیکن میونسپلٹی کا درجہ نہ ہونے کی وجہ سے غیر قانونی تجاوزات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مینڈھر میں سرکاری اراضی پر انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے غیر قانونی طور پر تجاوزات کی گئی ہے یہ حال مینڈھر بازار تک نہیں بلکہ مینڈھر سب ڈویژن کا حال ہے اور اس میں سیاستدان بھی ملوث ہیں اور اس کے علاوہ مقامی اعلیٰ آفیسران بھی شامل ہیں ۔ ضلع انتظامیہ پونچھ کی لاپرواہی کی وجہ سے ضلع میں ہزاروں کنال سرکاری اراضی پر غیرقانونی تجاوزات ہے مینڈھر اور دیگر بازار دن بہ دن سکڑتے جارہے ہیں اور اس وجہ سے عوام میں مشکلات پیدا ہورہی ہے کیونکہ بازاروں میں گاڑی تو گاڑی پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے اب سوال یہ ہے کہ کب ملے گا مینڈھر کی عوام کو راحت کب انتظامیہ کب غیر قانونی تجاوزات کی توجہ دئے گی کیا ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد ضلع راجوری کی طرز پر مینڈھر اور ضلع کے دیگر علاقوں کی سرکاری اراضی سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹائےں گے کیا پونچھ انتظامیہ عوام کے حق کے لئے سیاستدان اور دیگر اعلیٰ آفیسران کے خلاف کاروائی کرےں گے جنہوں نے سرکاری اراضی پر غیرقانونی ڈھانچے تعمیر کئے ہوئے ہیں اور بازاروں میں نالوں کے اپربھی غیر قانونی طور پر ڈھانچے تعمیر کئے گے ہیں جن کو ہٹانے سے مینڈھر بازار میں ٹریفک جام اور دیگر مشکلات کم ہوجائیںگی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا