ضلع انتظامیہ سانبہ نے غیر قانونی کانکنی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی

0
0

ایک کرشر یونٹ کیا بند، پانچ دیگر کرشریونٹوں کو جرمانے کے نوٹس جاری کیے گئے
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ضلع کے اندر کان کنی کی غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے مقصد سے ایک پرعزم اقدام میں، ڈپٹی کمشنر سانبہ، ابھیشیک شرما کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ سانبہ نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اہم کارروائیاں کی ہیں۔اس سلسلے میںایک اچھی طرح سے مربوط آپریشن میں، غیر قانونی کان کنی کی کارروائیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے حصے کے طور پر ایک کرشریونٹ کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا۔ واضح رہے اس بندش کو مجسٹریٹ نے ڈی ایم او سانبہ محمد سعید کی موجودگی میں پولیس افسران کے ایک دستے کے ساتھ عمل میں لایا۔یاد رہے یہ کارروائی ڈویژنل کمشنر جموں کی سربراہی میں کی گئی ایک انکوائری کے بعد انجام گئی، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ زیر بحث کرشریونٹ سرکاری زمین پر قائم کیا گیا تھا۔دریں اثناء انکوائری کے نتائج کے مطابق بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔اس دوران کرشریونٹ کی بندش کے علاوہ، پانچ دیگر کرشریونٹوں کو جرمانے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جس کا مقصد کان کنی کے ضوابط کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا