ضلع انتظامیہ سانبہ نے تپیال میں شری امرناتھ جی یاترا کا خیرمقدم کیا

0
0

ڈپٹی کمشنر ابھیشیک شرما نے آرام دہ اور محفوظ یاترا کے لیے یاتریوںکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
راکیش چودھری
سانبہ ؍؍سانبہ کی ضلع انتظامیہ نے آج تپیال میں شری امرناتھ جی یاترا 2024 کے پہلے بیچ کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، ابھیشیک شرما، اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ونے کمار، عقیدت مندوں کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔ وہیںسانبہ کے مقامی باشندوں نے بھی یاتریوں کا خیر مقدم کیا اور ان کے ساتھ بات چیت کی جس سے ایک گرمجوشی اور مہمان نوازی کا ماحول پیدا ہوا۔اس تقریب میں اے ڈی سی سریش شرما، ایس ڈی ایم گدھوال سنینا سینی سمیت مختلف معززین، اور سول انتظامیہ کے کئی اعلیٰ افسران، سیکورٹی فورسز، مذہبی رہنماؤں اور ممتاز شہریوں نے شرکت کی۔وہیں تقریب کے دوران، ڈپٹی کمشنر ابھیشیک شرما نے ایک آرام دہ اور محفوظ یاترا کے لیے یاتریوںکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور ان پر زور دیا کہ وہ ایک ہموار اور خوشگوار روحانی سفر کو یقینی بنانے کے لیے تمام رہنما اصولوں پر عمل کریں۔
اس موقع پریاتریوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ضلع انتظامیہ اور شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کا ان کو فراہم کی گئی جامع سیکورٹی، رہائش اور دیگر سہولیات کے لیے شکریہ ادا کیا۔ وہیںڈپٹی کمشنر نے دیگر حکام کے ساتھ لنگر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں پہلے ہاتھ کی رائے حاصل کرنے کے لیے یاتریوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلع انتظامیہ نے شری امرناتھ شرائن بورڈ، سماجی اور مذہبی لنگر تنظیموں کے ساتھ مل کر یاتریوں کے لیے رہائش، قیام اور دیگر ضروری خدمات کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا