ضلعی مرکز شکتی کرگل نے سانکو میں خواتین کی

0
0

تولیدی صحت سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
کرگل// خواتین کو بااختیار بنانے کے ضلعی مرکز شکتی کرگل نے بی ایم او سانکو کے تعاون سے آج یہاں آشا کارکنوں اور آنگن واڑی ورکرس کے ساتھ آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ ہال سنکو میں خواتین کی تولیدی صحت اور صفائی کے بارے میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔وہیںاس تقریب میں بی ایم او سانکو ڈاکٹر زاہدہ، ایک خصوصی ریسورس پرسن نے بھی شرکت کی۔ وہیںڈسٹرکٹ مشن کوآرڈینیٹر ڈی ایچ ای ڈبلیو، نیاز حسین،جینڈر سپیشلسٹ ڈی ایچ ای ڈبلیو آمنہ بانو، کیس ورکر، سپورا بانو، دیگر عملہ اور آشا ورکرز اور اے ڈبلیو ڈبلیوز موجود تھے۔
ڈاکٹر زاہدہ نے تولیدی صحت اور حفظان صحت کے بارے میں تفصیل سے بتایا جس میں خواتین کی ذاتی صحت، حفظان صحت کے مسائل، اندام نہانی کے انفیکشن، بانجھ پن وغیرہ شامل ہیں۔صنفی ماہر، آمنہ بانو نے شرکاء کو مشن شکتی کے تحت مختلف متعلقہ اسکیموں اور ان کے فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔کیس ورکر، سپورا بانو نے خواتین سے متعلق مسائل جیسے گھریلو تشدد، کم عمری کی شادی وغیرہ ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا