ضلعی سطح پر رولرا سکیٹنگ جیتنے والے کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔[clear]
ناندیڑ۔ ڈسٹرکٹ رولرا سکیٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلعی سطح کا رولر سکیٹنگ مقابلہ منعقد ہوا۔اس موقع پر رولر اسکیٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر وجے کمار پٹنی، نائب صدر مسٹر نریندر پرمانی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مسٹر راجیش ماراواڑ، انٹرنیشنل ونر میڈل اور مراٹھواڑہ میں اسکیٹنگ کو پہچان دلانے والے علیم خان اور اسکیٹنگ انسٹرکٹر عمران خان موجود تھے۔انہون نے کھیلاڑیوں کو اعزازت سے نوازا اور۔ میڈل اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈسٹرکٹ رولر اسکیٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے اسٹیڈیم کے علاقے میں اسکیٹنگ رنک میں سمر ٹریننگ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔
ضلعی سطح کے رولر سکیٹنگ مقابلے میں 150 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا ۔اسکیٹنگ رنک کے اختتام کے بعد کھیلاڑیوں انعامات تقسیم کئے گئے۔اس پروگرام مہمانان مہمان خصوصی کی حیثیت رولر اسکیٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر وجے کمار پٹنی، نائب صدر جناب نریندر پرمانی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شری تھے۔ راجیش مراور، علیم خان، عمران خان نے تمام کامیاب کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ رولر اسکیٹنگ ایسوسی ایشن ناندیڑ ضلع میں گزشتہ 25 سالوں سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ڈسٹرکٹ رولر اسکیٹنگ ایسوسی ایشن کے علیم خان اور عمران کی کوشش سے ناندیڑ شہر کے کئی کھیلاڑیوں نے رولر اسکیٹنگ کے عالمی و قومی مقابلوں میں حصہ لیا اور پہلا مقام حاصل کیا ۔ناندیڑ شہر کے اسٹیڈیم کے علاقہ میں کھیلاڑیوں کو رولر اسکیٹنگ کی ٹریننگ دی جاتی ہے جبکہ اس گراؤنڈ کی حالت بہت ہی خراب ہے اس کے باوجود کوچ علیم خان،اور عمران خان کی کوششوں کے سبب ناندیڑ شہر کے کھیلاڑیوں نے بڑے سے بڑے مقابلے جیت کر ناندیڑضلع کا نام روشن کیا ۔